ایس ایس سی گھوٹالہ: مظاہرین طلباء سے ملے راہل، تعاون کی یقین دہانی

ایس ایس سی امتحان میں بے ضابطگی کے خلاف ان طلبا کا 18 دن سے دھرنا جاری ہے۔ ان طلبانے جمعرات کو پکوڑے بنا کر بھی احتجاج درج کیا تھا۔

تصویر قومی آواز/ویپن
تصویر قومی آواز/ویپن
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے امتحان میں دھاندلی کے خلاف دھرنا دے رہے طلبا سےملاقات کرنے کی خاطر آج دھرنا کے مقام پر پہنچے اور ان کے مسائل کے بارے میں بات کی۔
کانگریس کے تین دن کے عمومی اجلاس کے شروع ہونے سے پہلے راہل گاندھی لودھی كمپلیكس میں ایس ایس سی دفتر کے قریب دھرنا دے رہے نوجوانوں کے ساتھ دھرنا کے مقام پر بیٹھے اور امتحان دینے والے امیدواروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

مظاہرین طلباء سے ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ویاپم جیسے گھوٹالہ ملک کے تعلیمی نظام سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ جس ریاست میں بھی ان کی حکومت ہے اور جہاں بھی وہ اپوزیشن میں ہیں وہاں طلباء کی آواز کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا ’’میں ایس ایس سی طلباء کے ساتھ ہوں۔ حکومت کے سامنے یہ مدہ رکھیں گے اور آپ کی ہر طرح کی مانگ میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘
ایس ایس سی امتحان میں بے ضابطگی کے خلاف ان طلبا کا 18 دن سے دھرنا جاری ہے۔ ان طلبانے جمعرات کو پکوڑے بنا کر بھی احتجاج درج کیا تھا۔


راہل گاندھی نے ایس ایس سی امتحان میں دھاندلی کے الزام کا ذکر کرتے ہوئے جمعرات کو ٹویٹ کر کے وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی تھی اور الزام لگایا تھاکہ وہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہے ہیں اور ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دینے کا ان کا وعدہ محض جملہ ثابت ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔