محروم بچوں کے لئے ’پی وی آر‘ کا ’پروجیکٹ اكلويہ‘، 70 ہزار بچوں کے داخلہ کا ہدف

شہری علاقوں کے محروم بچوں کا آر ٹی ای کے تحت داخلہ کرنے کے مقصد سے پی وی آر نیسٹ نے ’پروجیکٹ اكلويہ‘ مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 70 ہزار بچوں کے داخلہ کا ہدف رکھا گیا ہے۔

تصویر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/PVR_NEST">@<b>PVR_NEST</b></a>
تصویر /@PVR_NEST
user

یو این آئی

نئی دہلی: شہری علاقوں کے محروم بچوں کو اسکولوں تک پہنچ یقینی بنانے اور تعلیم کے حق (آر ٹی ای) کے تحت ان کا داخلہ کرنے کے مقصد سے پی وی آر نیسٹ نے’پروجیکٹ اكلويہ‘ مہم کا آغاز کیا ہے جس میں اگلے تعلیمی سیشن میں 70 ہزار بچوں کے داخلہ کا رجسٹریشن کرانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ملٹی اسکرین تھیٹر چلانے والی ملک کی اہم کمپنی پی وی آر لمیٹڈ کی پبلک ویلفیئر تنظیم ’پی وی آر نیسٹ‘ نے غیر سرکاری تنظیم ’انڈس ایکشن‘ کے ساتھ مل کر یہ مہم شروع کی ہے۔’پروجیکٹ اكلويہ‘ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کا حق دلانے کی مہم شروع کی ہے۔ ٹیکنالوجی پر مبنی یہ مہم ایک ایپ کے ذریعے ملک کے بچوں کے لئےقانونی حق لینے کو آسان کرکے انہیں برابری کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ مہم پی وی آر سنیما کے ملازمین کے رضا کارانہ تعاون کو بھی فروغ دیتا ہے۔

پی وی آر کے سی ایس آر کی سینئر نائب صدر دیپا مینن نے یہاں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کو لے کر 2016- 18 کے دوران پائلٹ پروگرام چلائے گئے۔ اس دوران 53810 کال کیے گئے، 33289 کنبوں نے معلومات کے لئے رابطہ کیا، 11209 نے درخواست دیں اور 75 لوگوں کو ’تعلیم ساتھی ‘کا روزگار دیکر خواتین کو بااختیار بنایا گیا۔ 359 کی درخواست براہ راست پی وی آر نیسٹ کے چائلڈ اسكوپ سینٹروں میں بھرے گئے۔ 16 ریاستوں کے 1.6 ملین کنبوں سے رابطہ کیا گیا اور 4356 بچوں کو ان کی پسند کے نجی اسکولوں میں داخلہ دلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹ کو ملنے والی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب اس پروجیکٹ کوتوسیع کیا جا رہا ہے اور اب ان کی تنظیم کام کے علاقے چھ ریاستوں- دہلی، اتراکھنڈ، کرناٹک، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو ہو گیا ہے۔ سال 2019-20 تعلیمی سیشن میں 70 ہزار طالب علموں کو آر ٹی ای کے تحت داخلہ دلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی 150 ہنر مند اور نیم ہنر مند نوجوانوں کی تربیت فراہم کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’پروجیکٹ اكلويہ‘ کا مقصد اقتصادی اور سماجی امپاورمنٹ کے ذریعے ملک کی ترقی میں تیزی لانا ہے۔ یہ مساوات، سماجی انصاف، جمہوریت جیسے بنیادی اقدار پر مبنی کام کر رہا ہے۔ اكلويہ کا مقصد انصاف اور انسانی معاشرے کی تعمیر کرنا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ سبھی کو بنیادی ابتدائی تعلیم یقینی بنائی جائے۔ پی وی آر نیسٹ نے آر ٹی ای کو مرکزی نقطہ بنا کر سماجی بیداری بڑھانے کے مقصد سے اہلکاروں کے لئے رضاکارانہ پروگرام شروع کیا ہے تاکہ سبھی کی سماجی سرگرمیوں میں فعال شرکت اس میں یقینی ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔