جعفرآباد: ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول میں سالانہ میلے کا شاندار انعقاد

میلہ میں مختلف النوع 36 کھیلوں کے اسٹال لگائے گئے۔ جن میں نشانہ بازی، ایک تیلی سے موم بتی جلانا، غبارہ پھلانا، باسکٹ بال کا کھیل وغیر ہ اہم تھے۔

تصویر: پریس ریلیز
تصویر: پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

نئی دہلی (پریس ریلیز): دہلی کے شمال مشرقی علاقہ جعفرآباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول کی جانب سے نیو جعفرآباد کے کمیونٹی ہال میں چھٹا سالانہ میلہ بعنوان ’پہل‘ اور سالانہ اسپورٹس ڈے کاا نعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبا و طالبات نے نہایت ہی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

میلہ میں مختلف النوع 36 کھیلوں کے اسٹال لگائے گئے۔ جن میں نشانہ بازی، ایک تیلی سے موم بتی جلانا، غبارہ پھلانا، باسکٹ بال کا کھیل وغیر ہ اہم تھے۔ علاوہ ازیں طلبا کے لئے جھولے اور مختلف اقسام کے کھانے پینے اور چاٹ کا بھی معقول انتظام تھا۔ تمام کھیلوں میں طلبا و طالبات نے نہ صرف پوری دلچسپی سے حصہ لیا بلکہ بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اسی کھیل سے میلے کا افتتاح عام آدمی پارٹی کے ترجمان اور انچارج لوک سبھا دلیپ پانڈے کے ذریعے فیتہ کاٹ کر کرایا گیا۔

تصویر: پریس ریلیز
تصویر: پریس ریلیز

دلیپ پانڈے میلے کے کھیلوں اور کھانوں سے لطف اندوزہوئے اور اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خاں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مکمل اور کامیاب میلہ ہے جو بچوں کی نش و نما میں ایک اہم مقام کا حامل ہے ۔میلے میں لکی ڈرا کا انعام بھی رکھا گیا جس میں پہلا انعام32انچ ایل ای ڈی ، ٹی وی دوسرا انعام دوسائیکل اور تیسرا انعام میں تین جوسر مکسر تھے۔اس کے علاوہ بیس کنسولیشن انعامات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ کا میلہ اس لئے بھی خاص تھا کیونکہ اس میںاطراف اسکول کے بچوں کوبھی مدعو کیا گیا تھا۔لکی ڈرا انعامات دوسرے اسکول کے بچوںنے بھی حاصل کیے۔

تصویر: پریس ریلیز
تصویر: پریس ریلیز

افتتاح کے موقع پر ایم ایل اے حاجی اشراق خان، عبدالرحمٰن (کونسلر)، ریشمہ ندیم (کونسلر)، حاجی اکرام ، حاجی یونس، عمران حسن جیسی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن سے ایس کے شرما(ڈپٹی ڈائیریکٹر) ایم پی ایس دانگی(سابق ڈی ڈی )آر پی گرگ (سابق ایجوکیشن آفیسر) پشپا ساگر(ڈی او ای)سنیتا سنگھ (ایس پی ای) نے بھی شرکت کی اور اسکول کے پرنسپل اور اسٹاف کو تعریفی کلمات سے نوازا۔ مینجمنٹ کمیٹی احمد حسن (صدر)، زین العابدین (مینیجر) سمیع اﷲ، سیدخرم رضا، سرفراز خان نورالدین وغیرہ جیسی نامور شخصیات نے بھی شامل تھیں۔ ڈاکٹر ایس کے شرما (ڈپٹی ڈائیریکٹر زون) نے نہ صرف اسکول کی تعریف کی بلکہ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان کی فعالیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد نہایت ضروری ہے تاکہ طلبا آزادی سے ان کھیلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔حاجی اکرام نے بھی اس میلہ کی تعریف کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد معروف خان نے مہمانان کا پھولوں کے گلدستہ سے استقبال کیااور شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان حضرات کی سر پرستی اور تعاون قدم قدم پر ہمیں حاصل رہا ہے۔جس کی وجہ سے ہم نے اسکول سے الگ اس میلے کے انعقاد کی جسارت کی ، جس میں کامیابی بھی حاصل ہوئی اور سب خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔اسکول کے وائس پرنسپل ریاض الحسن خان نے بھی مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

لکی ڈرا انعامات مسٹر تیاگی (ایس ایچ او جعفرآباد)، صدر اسکول احمد حسن اور محمد اقبال (ڈپٹی رجسٹرار، این سی ڈی آر سی) کے دست مبارک سے تقسیم کئے گئے۔اس میلہ کو کامیاب بنانے میں یوں تو اسکول کے تمام اساتذہ کا اہم کردار رہا ہے لیکن جن اساتذہ نے اس میلہ کے ترتیب و تنظیم میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کیاان میںاسکول کلچرل کمیٹی کے انچارج اور روح رواں فرحان بیگ،کے ساتھ ساتھ،نازش صدیقی، افسانہ محبوب،شمع خان ، محمد فہیم اورشارب عظیم شامل تھے۔ اس کے علاوہ منصور علی،ریاض الحسن، جمیل عثمانی، تسلیم احمد اور شمیم حسن،ریاست علی(نظم و ضبط کمیٹی)کے نام قابلِ ذکر ہیں۔اسپورٹس ڈے کو کامیاب بنانے میںاسکول کے فزیکل انچارج شمیم حسن اور ریاست علی پیش پیش تھے۔ اسٹال پر صائمہ تاج، شکیلہ خاتون ،بشریٰ خان، فوزیہ ، ناصر حسن،ہارون، ہمایوں بیگ، صغیر احمد، محمد شاہد، جعفر حسنین، محمد وسیم، رئوف الحسن، شان محمد، شباہت حسین، ذوالفقار علی، حامد، محمد اخلاص وغیرہ اساتذہ نے ذمہ داری سنبھالی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔