کورونا بحران میں 560 یونیورسٹیوں میں ہوئے آن لائن یا آف لائن امتحانات

یو جی سی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی 945 یونیورسیٹیوں سے امتحانات کے بارے میں ان کی رائے لی گئی جس میں 755 یونیورسٹیوں سے جوابات موصول ہوئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجی سی) نے کہا ہے کہ ملک کی 775 یونیورسٹیوں میں سے 560 یونیورسٹیوں نے کورونا وائرس کے دوران یا تو آن لائن یا آف لائن امتحانات لئے ہیں یا وہ امتحانات لینے ہی والی ہیں۔ یو جی سی کے سکریٹری کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا کی نامور یونیورسٹیاں چاہے وہ امریکہ ہو یا برطانیہ، کینیڈا ہو یا جرمنی یا آسٹریلیا یا سنگاپور سب نے اپنے یہاں امتحانات آن لائن یا آف لائن یا دونوں طرح سے لئے ہیں۔ لہذا طلباء کے لئے ایڈمیشن، اسکالر شپ اور دیگر کاموں کے لئے امتحانات کے ذریعہ ہی ان کی صلاحیتوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے انہیں دنیا بھر میں قبولیت مل جاتی ہے۔

ریلیز کے مطابق 29 اپریل کو یو جی سی نے طلباء کے سمسٹر اور آخری سمسٹر کے امتحانات کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا تھا اور یکم سے 15 جولائی تک امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس کی توسیع ستمبرتک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس دوران ملک کی 945 یونیورسیٹیوں سے امتحانات کے بارے میں ان کی رائے لی گئی جس میں 755 یونیورسٹیوں سے جوابات موصول ہوئے۔ ان میں 120 ڈیمڈ یونیورسٹیاں، 274 پرائیویٹ یونیورسٹیاں، 40 سنٹرل یونیورسیٹیاں اور321 ریاستی یونیورسیٹیاں ہیں۔ اب تک 194 یونیورسیٹیاں آن لائن یا آف لائن امتحان لے چکی ہیں اور366 اگست یا ستمبر میں یا تو آن لائن یا دونوں طرح سے امتحان لینے کی تیاری کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */