اردو مترجم اور معاون مترجم کے عہدوں پر تقرری کے لیے نوٹیفکیشن جاری

امیدوار چار دسمبر 2019 کے قبل مقررہ خاکہ کے توسط سے عہدوں پر درخواست دے سکتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے راج بھاشا سہائک ( اردو) ، اردو مترجم ، معاون اردو مترجم کے عہدوںپر بحالی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ امیدوار چار دسمبر 2019 کے قبل مقرر ہ خاکہ کے توسط سے عہدوں پر درخواست دے سکتے ہیں۔

بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے تحت کل 1505 خالی عہدوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ان میں سے 1294 عہدے معاون اردو مترجم ، 202 عہدے اردو مترجم اور نو راج بھاشا سہائک ( اردو ) کیلئے ہیں۔ معاون اردو مترجم کیلئے کم ازکم تعلیمی لیاقت کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ یونیورسیٹی سے اردو سبجکٹ میں کم سے کم سو نمبرات کے ساتھ انٹرمیڈیٹ مساوی۔ اردو مترجم کیلئے کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسیٹی سے اردو سبجکٹ کے ساتھ گریجویشن مساوی اور راج بھاشا سہائک کیلئے کم ازکم تعلیمی لیات کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسیٹی سے اردو سبجکٹ کے ساتھ گریجویٹ اردو میں پوسٹ گریجویٹ یا مساوی ڈگری ہونا لازمی ہے۔


امیدواروں کی عمر حد یکم اکتوبر 2019 کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی۔ راج بھا شا سہائک ( اردو ) اور اردو مترجم کے لئے کم ازکم عمر حد 21 سال ہے۔ وہیں معاون اردو مترجم کیلئے کم ازکم عمر 18 سال ہے جبکہ زیادہ سے عمر جنرل طبقہ (مرد) کیلئے 37 سال ، جنرل طبقہ (خاتون) کیلئے چالیس سال، پسماندہ طبقہ انتہائی پسماندہ طبق ہ(مرد خاتون) کیلئے چالیس سال اور درج فہرست ذات درج فہرست قبائل ( مرد خواتین ) کیلئے 42 سال ہے۔

آن لائن رجسٹریشن اور امتحان فیس جمع کرنے کی تاریخ پانچ نومبر 2019 سے 30 نومبر 2019 ہے ۔ جبکہ آن لائن درخواست داخل کرنے کی تاریخ پانچ نومبر 2019 سے چار دسمبر 2019 ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کی ویب سائٹ http://www.bssc.bih.nic.in دیکھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Nov 2019, 7:11 PM
/* */