جامعہ ملیہ کی بڑی حصولیابی، نَیک سے اے ++ گریڈ ملا

یہ نَیک کی طرف سے جامعہ کی تشخیص کا دوسرا راونڈ تھا، اس نے 2015 میں پہلے راؤنڈ میں یونیورسٹی کو 'اے' رینک دیا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کو نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل (این اے اے سی) نے اے++ گریڈ دیا ہے۔این اے سی سی ایک سخت تشخیصی طریقہ کارپر عمل کرتے ہوئے تحقیقی، بنیادی ڈھانچے، لرننگ وسائل، تشخیص، اختراع اور ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف معیارات کی بنیاد پر یہ اعلیٰ ترین گریڈ فراہم کرتا ہے۔ اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل پیئر ٹیم ریویو 6 سے 8 دسمبر تک کے درمیان منعقد کیاگیا تھا۔

اس کامیابی سے پرجوش، پروفیسر نجمہ اختر، وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا، "یونیورسٹی کے لیے یہ عظیم حصولیابی اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، طلباء اور سابق طلباء سمیت یونیورسٹی کے تمام اراکین کی سخت محنت اور انتھک کوشش کی عکاسی کرتی ہے۔ "


انہوں نے کہا، "میں ذاتی طور پر سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ہم نہ صرف مستقبل میں اس درجہ بندی کو برقرار رکھیں گے بلکہ تعلیمی، تحقیقی اور دیگر شعبوں میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت بھی کرتے رہیں گے۔"

یہ نَیک کی طرف سے جامعہ کی تشخیص کا دوسرا راونڈ تھا، اس نے 2015 میں پہلے راؤنڈ میں یونیورسٹی کو 'اے' رینک دیا تھا۔ نیک نے یونیورسٹی کو موجودہ دور میں 3.61 کا اسکور دیا ہے جبکہ 2015 کے تشخیصی راونڈ میں 3.09 اسکورحاصل ہواتھا۔ نیک 3.51 یا اس سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے ادارے کو اے ++ گریڈ دیتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔