جے ای ای نتیجہ: كارتكیئے نے کیا ٹاپ، لڑکیوں میں شبنم سرفہرست

خاتون زمرے میں سر فہرست شبنم سہائے کا کہنا ہے کہ ان کی بڑی بہن آئی آئی ٹی دہلی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، انہوں نے انہیں سے آئی آئی ٹی کی تیار کے لئے رغبت حاصل کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مہاراشٹر کے بلارپور کے گپت كارتكیئے چندریش نے آئی آئی ٹی میں داخلہ کے لئے جے ای ای ایڈوانس امتحان کی قومی رینکنگ میں ٹاپ کیا ہے جبکہ گجرات کے احمد آباد کی شبنم سہائے نے لڑکیوں میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ شبنم سہائے اکیلی خاتون امیدوار ہیں جنہوں نے آئی آئی ٹی جے ای ای ایڈوانس میں ٹاپ 10 میں مقام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جے ای ای نتیجہ: كارتكیئے نے کیا ٹاپ، لڑکیوں میں شبنم سرفہرست

اتر پردیش کے الہ آباد کے ہمانشو گورو سنگھ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور دہلی کے آرچت بوبنا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ستنا کے سمن جین نے معذوروں کے زمرے میں ٹاپ کیا ہے۔ درج فہرست ذات کے زمرے میں بھونیشور کے سنبت بیہرا اور قبائلی زمرے کے امیدواروں میں جے پور کے پیوش راج ٹاپ پر ہیں۔ جبکہ ہمانشو نے پسماندہ طبقہ میں پہلی جگہ حاصل کی ہے۔

اقتصادی طور پر کمزور طالب علموں کے زمرے میں آندھرا پردیش کے حیدرآباد سے متصل مادھاپور کے ڈی چندرشیکھر ایس ایس ہیتا ہويا نے ٹاپ کیا ہے۔ لڑكيوں میں دوسرا مقام مادھاپور کی ایس ایس وگنا جبکہ ممبئی کی تلپ پانڈے نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔


جے ای ای ایڈوانس 2019 کے پیپر میں ایک اور دو میں کل 161319 امیدواروں نے امتحان دیا تھا جن میں سے 38705 طلباء پاس ہوئے ہیں۔ ان میں 5356 لڑکیاں شامل ہیں۔ اس سال 8758 ایس سی اور 3094 ایس ٹی طلباء بھی پاس ہوئے ہیں۔

ایک میڈیا ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے خاتون زمرے میں سر فہرست شبنم سہائے نے کہا کہ ان کی بڑی بہن آئی آئی ٹی دہلی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، انہوں نے انہیں سے آئی آئی ٹی کی تیار کے لئے رغبت حاصل کی۔ سائنس کی بہتر طالبہ شبنم نے اس موقع پر اپنے والدین اور اساتذہ کو بھی خراج تحسین ادا کیا جنہوں نے ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں تعاون کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔