جامعہ کی ’کیو ایس انڈیا یونیورسٹی‘ کی رینکنگ میں شاندار کارکردگی

اس سے قبل ، جامعہ ملیہ ہندوستان کے ان تعلیمی اداروں میں شامل تھا جس نے لندن میں قائم ٹائمز ہائیر ایجوکیشن (ڈبلیو) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2020 میں اپنی پوزیشن بہتر درج کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے حال ہی میں جاری کی جانے والی کویک لے ریلی سائمنڈس (کیو ایس) انڈیا یونیورسٹی رینکنگ 2020 میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،جس میں یونیورسٹی نے اپنےسابقہ ریکارڈ میں بہتری درج کراتے ہوئے 2019 کے بنسبت 28سے 21 ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

کیو ایس انڈیا رینکنگ 2020 کے مطابق ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کا مجموعی اسکور 43.3 ہے ، جس میں تعلیمی ساکھ (30.9) ، ملازمتوں کی ساکھ (36.1) ، فیکلٹی طلباء (45.9) ، بین الاقوامی فیکلٹی (24.7) ، بین الاقوامی طلباء (24.7) ، پی ایچ ڈی والے فیکلٹی عملہ (85.8) ، پیپر پر فیکلٹی (34.2) اور سائٹیشن پَر پیپر (75.9) فیصد شمار ہیں ۔


آئی آئی ٹیز سمیت تمام اعلی تعلیمی اداروں کو کیو ایس انڈیا رینکنگ 2020 میں شامل کیا گیا۔ اس سے قبل ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ہندوستان کے ان تعلیمی اداروں میں شامل تھا جس نے لندن میں قائم ٹائمز ہائیر ایجوکیشن (ڈبلیو) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2020 میں ستمبر2019 میں جاری ہونے والی اپنی پوزیشن بہتر درج کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی ۔جامعہ کو مجموعی درجہ بندی میں 801-1000 سے 601-800 پر رکھا گیا تھا۔ پہلے 200 درجات کے بعد ، درجہ بندی نے انسٹی ٹیوٹ کو انفرادی صفوں کے بجائے درجہ گروپوں میں ڈال دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 751-800 کے مابعد کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں اپنی حیثیت برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کی تحقیقی معیار کو کافی بہتر بتایا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی گذشتہ جون میں جاری کی گئی تھی۔


ایم ایچ آر ڈی کے قومی ادارہ جاتی رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف -2017) کے ذریعہ اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے جامعہ کو ملک میں 12 ویں نمبر پر رکھا گیا ۔ یونیورسٹی نے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ایشیاء یونیورسٹی رینکنگ- 2019 اور ماسکو میں قائم گول یونیورسٹی رینکنگ 2019 میں بھی اپنی درجہ بندی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔

آؤٹ لک-آئی سی اے آر ای انڈیا یونیورسٹی کی درجہ بندی 2019 میں یونیورسٹی کو گذشتہ جولائی میں ٹاپ 25 سنٹرل یونیورسٹیوں میں تیسری پوزیشن اور ہندوستان کی پہلی 100 یونیورسٹیوں میں 17 ویں پوزیشن ملی تھی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔