جامعہ ملیہ ٹیچر ایسوسی ایشن کا بین الاقوامی سیمنار 16 سے 18 فروری تک

جامعہ ملیہ اسلامیہ ٹیچر ایسوسی ایشن ،جامعہ کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں 16 سے 18 فروری تک ایک کثیر الجہتی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ ٹیچر ایسوسی ایشن ،جامعہ کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں 16 سے 18 فروری تک ایک کثیر الجہتی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ یہ اطلاع سنیچر کے روز یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی۔ کانفرنس کے چیر اور جے ٹی اے کے سکریٹری پروفیسر ماجد جمیل نے کہا کہ اس کانفرنس کے پیچھے یہ خیال ہے کہ یونیورسٹی کی فاؤنڈیشن کا صد سالہ سال ایک شاندار تعلیمی تہوار کے ساتھ منایا جائے جو پوری دنیا کے محققین کی شرکت کا استقبال کرے گا۔

کانفرنس کے کوچییر اور ڈایریکٹر سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ جامعہ پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ جامعہ ٹیچر ایسوسی ایشن کا یہ پہلا بین الاقوامی کانفرنس ہے جو جامعہ اساتذہ ایسوسی ایشن کے مربوط اور منظم شعبہ جات اور مراکز کی مشترکہ کوششوں میں کم سے کم 100 تکنیکی سیشنز کے انعقاد کی وجہ سے اپنے انداز میں منفرد ہوگی۔


کانفرنس کے سیشنوں میں 800 سے زیادہ تحقیقی مقالے پیش کئے جایئں گے،چار عمومی سیشنوں میں مختلف موضوعات پر 20 ممتاز مقررین اور مدوعین کی گفتگو شامل ہے۔ ایم ایف حسین آرٹ گیلری میں 18 ممالک کے فنکاروں کے آرٹ ورک کا مظاہرہ شاملِ ہے۔

پروفیسر (لارڈ) بھکھیو پاریک ، جو برطانوی سیاسی اسکالر اور پدم بھوشن ایوارڈی ہیں ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ، پروفیسر نجمہ اختر ، وائس چانسلر، جے ایم آئی اجلاس کی صدارت کریں گی۔ مسٹر انوپ گپتا ، چیف جنرل منیجر ، گیل انڈیا لمیٹڈ اور مسٹر اشوک کمار گپتا ، وائس چیئرمین اور سی ای او ، شالیمار پینٹس ، لمیٹڈ افتتاحی تقریب کے اعزازی مہمان ہوں گے۔


جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بانیان سے متعلق خصوصی اجلاس ، پیر 17 فروری 2020 کو ، سید شاہد مہدی ، سابق وائس چانسلر ، جے ایم آئی ،چیئرمین ہوں گے ، پروفیسر الیاس حسین ، پی وی سی ، جے ایم آئی مہمان خصوصی ہوں گے اور ڈاکٹر شاہد جمیل ، سی ای او ، ویلکم ۔ ٹرسٹ یوکے۔ ڈی بی ٹی انڈیا الائنس مہمان خصوصی ہوں گے۔

جامعہ کے سابق وائس چانسلر جناب نجیب جنگ مہمان خصوصی ہوں گے اور گاندھی اسمرتی اور درشن اسمرتی کے معروف ممبر لکشمی داس ایک خصوصی سیشن، مہاتما گاندھی اور ان کی وراثت پر ایک اہم خطبہ پیش کریں گے۔ جامعہ اساتذہ کی انجمن ، جے ٹی اے ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 800 سے زیادہ پروفیسرز کی ایک تنظیم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔