ہندوستانی بحریہ: میٹرک پاس ملاحوں کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب

ایسے غیرشادی شدہ لوگ جن کی پیدائش اپریل 2000 اور 31 مارچ 2003 کے درمیان ہوئی ہے اس کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے، امید واروں کو دسویں جماعت پاس ہونا چاہئے۔

انڈین نیوی کی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ
انڈین نیوی کی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ ستمبر 2019 میں ملاحوں کے تقرر کے لیے بحریہ کے داخلہ امتحان (آئی این ای ٹی) کا انعقاد کرائیگی جو کمپیوٹر پر مبنی ایک امتحان ہوگا۔ ایسے غیرشادی شدہ لوگ جن کی پیدائش اپریل 2000 اور 31 مارچ 2003 کے درمیان ہوئی ہے (دونوں تاریخیں مدت میں شامل ہیں) اس کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ امید واروں کو دسویں جماعت پاس ہونا چاہئے۔ میٹری کلیٹ ریکریوٹ انٹری ملاح ، ہندوستانی بحریہ میں شیف، اسٹیوارڈ اور ہائیجینسٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

آن لائن درخواستیں صرف www.joinindiannavy.gov.in پر قبول کی جائیں گی۔ درخواست ونڈو کھلنے سے پہلے وقت کی بچت کیلئے امیدواروں کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ صرف www.joinindiannavy.gov.in پر اپنا اندراج کردیں۔ رجسٹریشن کیلئے کوئی دوسری ویب سائٹ یا ایپ نہیں ہے۔ امیدوار ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بناکر آن لائن درخواست دینے کی ونڈو کے بارے میں ای ۔ میل الرٹس موصول کرسکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کے بعد امیدواروں کو اپنے ذاتی ، تعلیمی اور اپنی بات چیت سے متعلق خصوصیات کے بارے میں تازہ ترین معلومات دینی ہوں گی۔ امیدوار اپنے اکاؤنٹس میں اپنے متعلقہ دستاویزات بھی اپ لوڈ کرسکیں گے۔ رجسٹریشن پہلے سے کیے جانے سے درخواست ونڈو کھلتے وقت ،امیدواروں کے وقت کی بچت ہوگی ۔


آئی این ای ٹی مکمل ہونے کے بعد منتخب امیدواروں کو ، انتخاب کے اگلے مرحلے کیلئے بلایا جائیگا جو جسمانی فٹنیس جانچ اور ابتدائی طبی امتحان ہے۔ اس مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد ایک میرٹ لسٹ شائع کی جائے گی اور کامیاب امیدواروں کو اڈیشہ میں آئی این ایس چِلکا تربیتی ادارے میں اندراج کیلئے بلایا جائیگا۔ بحریہ میں نام شامل کیا جانا اس بات پر منحصر ہوگا کہ آئی این ایس چِلکا میں اندراج کے حتمی طبی امتحان میں امیدواروں کو کامیاب ہوناچاہئے۔ اس سلسلے میں تربیت اپریل 2020 کو فراہم کی جائے گی۔ اہلیت اور طبی معیارات سے متعلق تفصیلات کے لئے برائے کرم اس ویب سائٹ www.joinindiannavy.gov.in پر رجوع کریں۔

امیدوار کسی کامن سروس سینٹر پر بھی جاکر آن لائن درخواست بھرنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ اس خدمت کیلئے 60 روپئے (جی ایس ٹی علیحدہ ) کے معمولی چارجز ہیں۔ آن لائن درخواست دیتے وقت امتحان فیس آن لائن ادا کرنی ہوگی۔


بحریہ میں نام شامل کیا جانا اس بات پر منحصر ہوگا کہ آئی این ایس چِلکا میں اندراج کے حتمی طبی امتحان میں امیدواروں کو کامیاب ہوناچاہئے۔ اس سلسلے میں تربیت اپریل 2020 کو فراہم کی جائے گی۔ اہلیت اور طبی معیارات سے متعلق تفصیلات کے لئے برائے کرم اس ویب سائٹ www.joinindiannavy.gov.in پر رجوع کریں۔

امیدوار کسی کامن سروس سینٹر پر بھی جاکر آن لائن درخواست بھرنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ اس خدمت کیلئے 60 روپئے (جی ایس ٹی علیحدہ) کے معمولی چارجز ہیں۔ آن لائن درخواست دیتے وقت امتحان فیس آن لائن ادا کرنی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔