اے ایم یو کی طالبہ طوبیٰ کا قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

اے ایم یو کی طالبہ طوبیٰ جنید نے ایم پی کے مہو، اندور میں منعقدہ قومی شوٹنگ چیمپیئن شپ (بگ بور) کے تین سو میٹر رائفل پرون جونیئر مقابلے میں بارہواں مقام حاصل کیا اور قومی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بی اے سال دوئم (انگریزی) کی طالبہ طوبیٰ جنید نے مدھیہ پردیش کے مہو، اندور میں منعقدہ 62 ویں قومی شوٹنگ چیمپیئن شپ (بگ بور) کے تین سو میٹر رائفل پرون جونیئر مقابلے میں بارہواں مقام حاصل کیا اور قومی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نے طوبیٰ کو ہندوستان میں ایک معروف شوٹر کی حیثیت سے تسلیم کیا ہے۔ انفرادی مقابلہ میں طوبیٰ نے535 کا اسکور کیا۔ انہوں نے مذکورہ مقابلہ میں شامل ہونے کے لئے اے ایم یو کے سابق طالب علم اور قومی سطح کے نشانے باز یاسر خاں سے محض تین ماہ تربیت حاصل کی۔


طوبیٰ کا کہنا ہے کہ وہ اے ایم یو کے دیگر طلبہ و طالبات کو شوٹنگ کی ترغیب دلانا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الوقت ہندوستانی شوٹنگ میں سوربھ چودھری، منوبھاکر اور منیش بھان وال اپنے مظاہرہ سے گھریلو نام بن گئے ہیں۔ طوبیٰ کا کہنا ہے کہ اے ایم یو کے طلبہ بھی اسپورٹس میں اپنا کیریئر بناکر اپنی مادرِ علمی کا نام روشن کرنے کے ساتھ اپنے ملک کا پرچم بھی بلند کرسکتے ہیں۔ طوبیٰ کی خواہش ہے کہ وہ اولمپک اوردیگر عالمی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 May 2019, 10:10 PM
/* */