ٹیچرس ڈے پر گوگل کا ڈوڈل، بچپن کی یادیں کرائیں تازہ

ملک کے سابق صدر ڈاکٹر سرو پلی راھا کرشنن کے یوم پیدائش 5ستمبر کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے آج ٹیچرس کے اعزاز میں ڈوڈل بنایا ہے

ٹیچرس ڈے پر گوگل کا ڈوڈل
ٹیچرس ڈے پر گوگل کا ڈوڈل
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کے سابق صدر ڈاکٹر سرو پلی راھا کرشنن کے یوم پیدائش 5ستمبر کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے آج ٹیچرس کے اعزاز میں ڈوڈل بنایا ہے۔ مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان جب دنیا بھر کے اسکول اور کالجز بند ہیں اور بچے آن لائن پڑھائی کر رہے ہیں تو گوگل کے ڈوڈل میں لیپ ٹاپ بھی نظر آ رہا ہے۔ علاوہ ازیں بچوں کے جذبات کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

گوگل کے ڈوڈل میں لیپ ٹاپ کے علاوہ کتاب، اسکیل، پھل، بلب، اسکول کی گھنٹی، پینسل، ماسک، تتلیاں، کلر کرنے والے بورڈ، زمین اور بچوں کے مسکراتے اور غمزدہ چہروں کے اسکیچ بنا کر اساتذہ کا احترام کیا ہے۔ گوگل ڈوڈل کی اسکیچ کو دیکھ کر آپ کو اپنے بچپن کی یاد آ جائے گی۔


ہر سال 5 ستمبر کو سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی سالگرہ کو ٹیچرز ڈے کے طورپر منایا جاتا ہے۔ رادھا کرشنن 5 ستمبر 1888 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ملک کے پہلے نائب صدر (1952–1962) اور ملک کے دوسرے صدر (1962–1967) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایک فلسفی ، بہترین استاد ، اسکالر اور سیاست دان تھے۔

دراصل، جب رادھا کرشنن ہندوستان کے صدر بنے تو کچھ طلبا نے اصرار کیا کہ وہ ان کی سالگرہ منانا چاہتے ہیں۔ اس پر سابق صدر نے کہا کہ اگر آپ اس دن کو اساتذہ کے دن کے طور پر مناتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ لہذا، ہر سال 5 ستمبر کو اساتذہ کا دن منایا جاتا تھا۔ اساتذہ کا دن ہندوستان کے علاوہ پاکستان ، چین ، آسٹریلیا ، انڈونیشیا ، برازیل جیسے ممالک میں بھی منایا جاتا ہے۔ تاہم ، سب کی تاریخیں مختلف ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */