اسکولی بچوں کے لئے دہلی حکومت کا ’لیڈ پورٹل‘ لانچ

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ پہلی سے بارہویں جماعت تک 10000 سے زیادہ تدریسی مواد دستیاب ہوں گے، نیز اساتذہ بدلتے وقت کے ساتھ درس تدریسی نئے مواد تیار کرتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے جمعہ کے روز دہلی حکومت کا 'لیڈ' پورٹل لانچ کیا۔ اس میں پہلی سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے 10،000 سے زیادہ کورس مواد اور تدریسی مواد دستیاب ہوگا۔ ' لیڈ' یعنی ای وسائل کے ذریعہ طلباء کو سی بی ایس ای اور این سی ای آر ٹی کے نصاب کے ساتھ ساتھ دہلی حکومت کے نصاب کا مفید مواد حاصل ہوگا۔ ان میں ڈیجیٹل کیو آر کوڈڈ نصابی ٹیکسٹ بک، سیکھنے کے نتائج، ترجمانی ویڈیوز، پریکٹس کے سوالات، تشخیص وغیرہ شامل ہوں گے۔

سسودیا نے کہا کہ تعلیم دہلی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں، ہم نے تمام بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ مشن بنیاد، ہپی نیس کلاسیز، کاروباری ذہنیت جیسے اقدامات نے تعلیم کو بچوں کے جینے اور رہنے کے طریقے سے مربوط کرنے کی کوشش کی ہے۔


سسودیا نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ درس کے عمل میں، اساتذہ کو اپنے بچوں کے تناظر کو سمجھتے ہوئے مستقل طور پر نیا اور بہتر مواد تیار کرنا چاہئے۔ لہذا ، ہمارے اساتذہ کلاس میں پڑھائی جانے والی ٹیکسٹ بک کے علاوہ ، ہرسال سپورٹ میٹریل بھی تیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ایس سی ای آر ٹی نے 25 رکنی کور ٹیم تشکیل دی ہے۔ یہ باقاعدگی سے ای لرننگ مواد کو اپ گریڈ کرے گا۔

منیش سسودیا نے کہا کہ آج ہم دیشا پورٹل کے ذریعہ اپنے تمام درس و تربیت کے مواد کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ اب نہ صرف ہم اپنے تجربات کو پورے ملک اور دنیا کے ساتھ بانٹ سکیں گے ، بلکہ ہم ملک بھر میں رونما ہونے والے لاجواب تجربات سے بھی سبق حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقتوں میں ، لیڈ پورٹل ہمارے تعلیمی نظام کا بنیادی حصہ بن جائے گا۔


نائب وزیر اعلیٰ سسودیا نے اس کامیابی پر دہلی ایس سی ای آر ٹی اور نظامت تعلیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ابتداء پورٹل پر یہ سہولت مہیا کرنے پر این سی ای آر ٹی اور ایم ایچ آر ڈی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے طلباء اور ان کے والدین نے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن سیکھنے میں بڑی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس سے یہ اعتماد بڑھا ہے کہ بچے لیڈ پورٹل کو بروئے کار لا کر ای لرننگ وسائل سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ آج ، 'لیڈ' پورٹل کے اجراء کے موقع پر ، ایجوکیشن ڈائریکٹر ونے بھوشن ، سیکریٹری تعلیم منیشا سکسینہ اور نظامت تعلیم کے افسران موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */