ڈاکٹر سعید احمد ’میوات رتن ایوارڈ‘ سے سرفراز، ہونہار بچوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا

ڈاکٹر سعید احمد حیات کو کارہائے نمایاں کے اعتراف کے طور پر آج دبئی سے مدعو کر اہل میوات نے اپنے اس سپوت کو ہند و بیرون ہند کی مؤقر علمی وسیاسی شخصیات کی موجودگی میں میوات رتن ایوارڈ پیش کیا گیا۔

تصویر صابر قاسمی
تصویر صابر قاسمی
user

محمد صابر قاسمی میواتی

نوح میوات: الفلاح ماڈل اسکول بھادس کے کیمپس میں، ہر سال کی طرح امسال بھی امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن و شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے میواتی بچوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ نگینہ بلاک کے گاؤں بھادس میں واقع الفلاح ماڈل اسکول میں میوات کے دسویں و بارہویں کے ٹاپر 50، 50 طلبہ و طالبات و نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے ایم بی بی ایس کے کورس میں سیٹ پانے والے بچوں کو تعلیمی لائن میں حوصلہ افزائی کے خاطر خطہ میوات کی سیاسی سماجی و تعلیمی سرکردہ شخصیات کے ہاتھوں بڑی تعداد میں بچوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں پروگرام میں سماجی سطح پر قوم کے لیے قابل ذکر نمایاں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں دریں اثنا میوات رتن ایوارڈ بھی تفویض کیا گیا۔

دریں اثنا، ابو الکلام آزاد اسلامک اوکننگ سینٹر کے صدر محمد رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم انسان کو مکمل بناتا ہے اور اس کی تکریم بلا تفریق مذہب و مسلک کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر اے آر ناکیدار (یو ایس اے) نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب میوات میں ہم نے کام شروع کیا تھا تب سے لے کر اب تک تعلیمی اعتبار سے مسلسل رزلٹ بہتر ہوئے ہیں اور ہمارا خواب ہے 100 فیصدی تعلیم کی شرح ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر سعید احمد ’میوات رتن ایوارڈ‘ سے سرفراز، ہونہار بچوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا

سابق وزیر ٹرانسپورٹ وہریانہ اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چودھری آفتاب احمد اور فیروز پور جھرکا سے رکن اسمبلی نے طلبہ کو مبارکباد دینے کے علاوہ الفلاح ماڈل اسکول بھادس کے ڈائریکٹر قاری سراج الدین کے کام کو سراہا۔


قبل ازیں، پروگرام کے روح رواں قاری سراج الدین ڈائریکٹر الفلاح ماڈل اسکول بھادس کی قرآت پاک سے پروگرام کا با ضابطہ آغاز ہونے کے بعد سراج الدین نے کہا تنظیم کی جانب سے ہر سال میوات کے ہونہار، طلبہ و طالبات کو کم از کم دسویں اور بارہویں میں 80 فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو متذکرہ پروگرام میں میڈل اور سرٹیفکیٹ دے کر بچوں کو نوازا جاتا ہے۔ وہیں میوات کے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو میوات رتن ایوارڈ کے ذریعے اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ امسال میوات رتن ایوارڈ کے لیے ڈاکٹر سعید احمد حیات جلالپور میواتی مقیم حال دبئی کو عربی و اردو ادب کی خدمات و مولانا فضل الرحمن کو مذہبی خدمات کے اعتراف میں منتخب کیا گیا۔

ڈاکٹر سعید احمد ’میوات رتن ایوارڈ‘ سے سرفراز، ہونہار بچوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا

واضح رہے، جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ کے فاضل و عربی زبان وادب کے ماہر و بر اعظم ایشیا میں واقع نان عرب کنٹریز کے پہلے وہ اسکالر ہیں جنہوں نے، مدینہ یونیورسٹی کے کالج فار عربی زبان وادب سے عربی ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ آپ مختلف زبانوں میں دو درجن سے زائد کتابوں کے مؤلف ومترجم ہیں۔ کنگ فہد قرآن پرنٹگ کمپلیکس، مدینہ منورہ سے شائع ہونے والے قرآن کریم کے ہندی ترجمہ وتفسیر پر مراجعہ ونظر ثانی کا اہم کام بھی اس میواتی سپوت کے ذریعے انجام دیا گیا ہے وہیں تمام سعودی یونیورسٹیز کے لیول پر منعقد شدہ ایک تحریری مقابلے میں بھی ڈاکٹر سعید حیات میو کو پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اس طرح آپ نے نہ صرف میوات بلکہ عالمی سطح پر میوات کا نام روشن کیا ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی میدان میں مرکز صوت الحجاز کے نام سے ایک شمع روشن کی ہے، عنقریب اس کی ضیا پاش کرنوں سے علاقہ میوات اور ہندوستان مستنیر ہوگا۔


ان جملہ ممتاز خدمات اور کارہائے نمایاں کے اعتراف کے طور پر ڈاکٹر سعید احمد حیات کو، آج دبئی سے مدعو کر اہل میوات نے اپنے اس سپوت کو، ہند وبیرون ہند کی مؤقر علمی وسیاسی شخصیات کی موجودگی میں میوات رتن ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں ہریانہ کے حزب اختلاف کے نائب لیڈر و نوح سے ایم ایل اے، آفتاب احمد، فیروز پور جھرکہ اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے مامن خان انجینئر گوروال نے بطور خاص شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔