جامعہ کی فیکلٹی آف نیچرل سائنس ویمن ایکسی لینس ایوارڈ سے سرفراز

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف بایو ٹکنالوجی، فیکلٹی آف نیچرل سائنس کی ڈاکٹر آستھا مشرا (ڈی ایس ٹی) کو ایس ای آر بی ویمن ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف بایو ٹکنالوجی، فیکلٹی آف نیچرل سائنس کی ڈاکٹر آستھا مشرا (ڈی ایس ٹی) کو ایس ای آر بی ویمن ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انھیں ان کی تحقیق ’انٹر پلے بٹوین ان فولڈیڈ پروٹین رسپانس اینڈ انفلیمٹوری پاتھ وے ان ہائی پوکسیا انڈیوسڈ تھرومیوئیمبولک ڈس اوڈرس‘پر دیا گیا۔

یہ یوارڈ معروف تحقیقی ادارہ سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی)ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی حکومت ہند نے دیا۔ اس ایوارڈ کے تحت انھیں سالانہ پانچ لاکھ روپئے دئے جائیں گے جس کی میعاد تین سال ہوگی۔


ایس ای آر بی ایوراڈ خواتین سائنس دانوں کو جن کی عمریں چالس سال سے کم ہو اور جنھوں نے سائنس کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دیا ہوانھیں دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر آستھا مشرااس سے قبل بھی متعدد ایوارڈ اور اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ 2016 میں انھیں (آئی این ایس اے)ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ تکنالوجی حکومت ہند نے نوجوان سائنس داں کے طور پر اعزاز سے نوازا تھا۔ انھوں نے متعدد ملکی و بین الاقوامی سیمناروں میں تحقیق مقالے بھی پیش کئے ہیں جنھیں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔