CBSE پرچہ لیک: کوچنگ سنٹر کا آپریٹر اور 2 اساتذہ گرفتار

گرفتارشدگان سے پوچھ گچھ کے دوران سی بی ایس ایی امتحان کے پرچہ لیک کے سلسلہ میں کئی انکشافات ہوئے ہیں، پولس کے مطابق 12 ویں کلاس کے اکنامکس کا پرچہ پرنٹ اور تحریری شکل دونوں طریقوں سے لیک کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سی بی ایس ای پرچہ لیک معاملہ میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے دو اساتذہ اور ایک کوچنگ آپریٹر کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق گرفتار شدہ اساتذہ میں سے ایک کا نام روہت اور دوسرے کا نام رشبھ ہے اور دونوں دہلی کے ایک ہی اسکول میں پڑھاتے ہیں ۔وہیں، تیسرا ملزم دہلی کے بوانا علاقہ میں کوچنگ سنٹر چلاتا ہے۔

گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزمان سے پوچھ گچھ کی جکس کے بعد پرچہ لیک معاملہ میں اہم انکشافات ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ سی بی ایس کی 12 کلاس کا اکنامکس کا پرچہ دو طریقوں سے لیک کیا گیا۔ ایک پرنٹ اور دوسرا تحریر شدہ۔ پولس کے مطابق دونوں اساتذہ نے صبح 9.15 بجے پرچے کا فوٹو کھینچا اور کوچنگ آپریٹر کو بھیج دیا جس نے لیک ہوا پرچہ طلباء تک پہنچایا۔

پولس نے یہ بھی بتایا کہ تینوں ملزمان کی گرفتاری صرف سی بی ایس ای کی 12 ویں کلاس کے اکنامکس کے پرچے کو لیک کرنے کے الزام میں ہوئی ہے جس کا امتحان 26 مارچ کو ہونا تھا۔ ۔ تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ 10 ویں کلاس کا ریاضی کا پرچہ کس نے لیک کرایا اور وہ کس طرح لیک ہوا۔ معاملہ میں پولس کی تفتیش تاحال جاری ہے۔

پرچہ لیک معاملہ میں پولیس آہستہ آہستہ ملزمین پر شکنجہ کس رہی ہے۔ 31 مارچ کی شب اسی سلسلہ میں دہلی کے پولس کی کرائم برانچ ٹیم نے اس سی بی ایس ای دفتر کا معائنہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق کرائم برانچ کی ٹیم اس معاملہ سے متعلق کئی اہم سراغ حاسل ہو چکے ہیں اور پولیس ابھی تک 60 افراد سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Apr 2018, 1:51 PM