جے ای ای-نیٹ امتحان کے خلاف راجستھان میں کانگریس کا احتجاج

راجستھان میں کانگریس نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث این ای ای ٹی اور جے ای ای کے امتحانات کو ملتوی کرنے کے تعلق سے دارالحکومت جے پور میں آج احتجاجی مظاہرہ کیا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان میں کانگریس نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث این ای ای ٹی اور جے ای ای کے امتحانات کو ملتوی کرنے کے تعلق سے دارالحکومت جے پور میں آج احتجاجی مظاہرہ کیا۔

راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کی کال پر جمعہ کو جے پور میں جے ایل این مارگ پرواقع ایم این آئی ٹی پر مظاہرہ کیا گیا ۔ اس دوران کانگریس کے سابق ریاستی صدر اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ ، وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ ، چیف وہپ مہیش جوشی سمیت کئی کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے مظاہرے میں حصہ لیا ۔


اس موقع پر پائلٹ نے کہا کہ کوروونا کے درمیان امتحانات منعقد کرائے گئے تو لاکھوں امیدواروں کو کورونا انفیکشن کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ آج امیر اور غریب سبھی کو انفیکشن ہو رہا ہے ۔ سبھی اس سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں لاکھوں بچوں کو امتحانی مراکز میں بھیج کر انہیں انفیکشن کے خطرہ میں نہیں ڈالنا چاہئے۔

اس لئے کانگریس پوری طاقت کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اس معاملے میں مرکزی حکومت کی ضد کی وجہ سے یہاں کھڑے ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو ریاستی یوتھ کانگریس کی طرف سے ریاست کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں پر این ای ای ٹی اور جے ای ای امتحانات کو ملتوی کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔