سول سروسز امتحان: مسلمانوں کے نظریہ سے نتائج مایوس کن، صرف ایک بنے گا آئی اے ایس

ملک کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کی ہے اور اس مرتبہ صرف سر فہرست 100 امیدواروں میں سے ایک مسلم لڑکی صفنہ نظرالدین نے 45 ویں رینک حاصل کی ہے۔

تصویر بشکریہ madhyamam.com
تصویر بشکریہ madhyamam.com
user

آس محمد کیف

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے یو پی ایس سی امتحان 2019 کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں اور اس مرتبہ کل 43 مسلم امیدواروں کا انتخاب ہوا ہے، تاہم مسلمانوں کے نظریہ سے یہ نتائج مایوس کن ہیں کیونکہ محض ایک ہی امیدوار ایسا ہے جو آئی اے ایس آفیسر بن پائے گا۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ کل 829 مسلم امیدواروں نے یو پی ایس سی کا امتحان دیا تھا لیکن سر فہرست 20 امیدوروں میں سے ایک بھی مسلمان نہیں ہے اور سر فہرت 100 امیدواروں میں بھی صرف ایک ہی امیدوار مسلم ہے۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ یو پی ایس سی میں شامل ہندوستان کے نوجوانوں کی نمائندگی بھی کافی کم ہو گئی ہے۔ منتخب امیدوروں میں سے آدھے سے زیادہ جنوبی ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں۔


کامیاب ہونے والے مسلم امیدوارں کی مکمل فہرست:

  1. صفنہ نذر الدین - 45

  2. شیخ محمد زیب ذاکر - 153

  3. رومیزہ فاطمہ - 185

  4. محمد اکرم شاہ - 188

  5. سمیر احمد - 193

  6. سوتھن عبد اللہ - 209

  7. صوفیہ - 241

  8. اسرار احمد کچلو - 248

  9. نور القمر - 252

  10. اجمل شہزاد علی - 254

  11. فرمان احمد خان - 258

  12. محمد شفیق - 292

  13. سفیان احمد - 303

  14. اظہر الدین ظہیر الدین قاضی - 315

  15. آصف یوسف تانترے - 328

  16. احمد بلال انور - 332

  17. نادیہ بیگ - 350

  18. عاشق علی - 367

  19. محمد یعقوب -385

  20. ساحل حمید - 388

  21. شاہین سی - 396

  22. شبیر عالم - 403

  23. آفتاب رسول - 412

  24. شیاز کیم - 422

  25. احمد عاشق - 460

  26. سید زاہد علی - 476

  27. محمد دانش - 487

  28. محمد قمر الدین خان - 511

  29. معاذ اختر - 529

  30. محمد عاقل - 579

  31. ریحان کھتری - 596

  32. سمیر رضا - 603

  33. فیصل خان - 611

  34. سیف اللہ - 623

  35. سبزار احمد - 628

  36. ماجد اقبال خان - 638

  37. فیروز عالم - 645

  38. روحنہ طفیل خان - 718

  39. رئیس حسین - 747

  40. محمد نواز شرف الدین - 778

  41. شیخ شعیب - 823

  42. سید جنید عادل - 824

یو پی ایس سی 2019 کی طرف سے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق پردیش سنگھ نے ٹاپ کیا ہے جبکہ جتن کشور دوسرے اور پرتبھا ورما تیسرے مقام پر رہی ہیں۔ مسلمانوں کے نظریہ سے یہ نتائج سال 2017 اور 2018 کے مقابلہ کافی مایوس کن ہیں۔ 2018 میں جنید نے تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ جبکہ 2017 میں سعد میاں خان کی 25ویں رینک تھی۔


یوں تو سال 2018 میں کل 41 مسلم امیدواورں کا یو پی ایس سی میں انتخاب ہوا تھا لیکن اس بار 43 مسلم امیدوروں کی رینک میں بھاری کمی واقع ہوئی ہے۔ غور طلب ہے اس مرتبہ انتخاب صرف مینس کی کارکردگی کے حساب سے کیا گیا ہے چونکہ کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران انٹرویو منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

ملک کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کی ہے اور اس مرتبہ صرف سر فہرست 100 امیدواروں میں سے ایک مسلم لڑکی صفنہ نظرالدین نے 45 ویں رینک حاصل کی ہے۔ صرف صفنہ ہی ایسی ہیں جو آئی اے ایس بن سکتی ہیں۔ مسلم امیدواروں میں ٹاپ کرنے والی صفنہ کیرالہ کے تریویندرم سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی کامیابی لڑکیوں کے لئے خوش آئند ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔