CBSE: میتھس اور اکنامکس کا امتحان دوبارہ ہوگا

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بورڈ نے یہ فیصلہ امتحان کو تنازعات سے پاک رکھنے کے لئے لیا ہے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے طلباء کے لئے ایک بڑی خبر ہے۔ 10 ویں ریاضی (میتھس) اور 12 ویں معاشیات (اکنامکس) کا امتحان دوبارہ لیا جائے گا۔ تاہم یہ اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں کہ یہ امتحانات کس دن ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات میں پرچہ لیک کا چرچہ عام ہے۔ پولس کچھ معاملات کی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بورڈ نے یہ فیصلہ امتحان کو تنازعات سے پاک رکھنے کے لئے لیا ہے۔

سی بی ایس ای نے ان دو پرچوں کے دوبارہ لینے کی تصدیق کر دی ہے۔ غور طلب ہے 12ویں کا معاشیات کا امتحان 27 مارچ اور 10 ویں کا ریاضی کا امتحان 28 مارچ کو لیا گیا تھا۔ سی بی ایس ای کی طرف سے ایک ہفتہ کے اندر امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اس سال 5 مارچ سے مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) کے دسویں اور بارہویں کے امتحانات شروع ہوئے تھے۔ ان امتحانات میں ملک بھر سے 28 لاکھ، 24 ہزار، 734 طلباء شامل ہوئے تھے۔ سی بی ایس ای کے مطابق اس سال دسویں کے امتحان میں 16 لاکھ، 38 ہزار، 428 اور بارہویں کے امتحان میں 11 لاکھ، 86 ہزار، 306 طلباء رجسٹر ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 28 Mar 2018, 3:51 PM