سی بی ایس ای: 10 ویں کلاس میں 86.7 فیصد بچے کامیاب، لڑکیاں پھر آگے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

29 May 2018, 2:09 PM

سی بی ایس ای: 10 ویں کلاس میں کل 86.7 فیصد بچے کامیاب

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی طرف سے 10 ویں کلاس بورڈ (10th Result 2018) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بورڈ نے طے شدہ وقت سے قبل ہی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

اس سال امتحانات میں 86.7 فیصد بچے کامیاب ہوئے ہیں۔ وہیں طالبات نے پھر طلبہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 88.67 رہا ہے جبکہ طلبہ کی کامیابی کا فیصد 85.32 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

29 May 2018, 4:17 PM

تروننت پورم زون 99.6 فیصد کے ساتھ اول مقام پر

اس مرتبہ تروننت پورم99.6فیصدنتیجوں کےساتھ اول مقام پرہے۔ وہیں چنئی97.37فیصدکےساتھ دوسرےمقام پراوراجمیر91.86فیصدکےساتھ تیسرےمقام پرہے۔

  • اس مرتبہ25مارچ سے4اپریل تک ہوئےدسویں کےامتحان میں کل1624682طلباوطالبات امتحان میں شریک ہوئے۔جن میں1408594طالب علم کامیاب ہوئے۔اس طرح کل86.70فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔
  • اس بار17576اسکولوں کےطالب علم امتحان میں شریک ہوئےاورکل 4460امتحان مراکزبنائےگئےتھے۔
  • اس مرتبہ 131493طالب علموں کو90فیصدسےزائداور27476طالب علموں کو95فیصدسےزائدنمبرات ملےہیں۔
  • دہلی میں78.62فیصدطالب علم کامیاب ہوئےہیں کل 286660طالب علموں نےامتحان دیاتھاجبکہ امتحان میں225361طالب علم کامیاب ہوئے۔
  • بیرون ممالک میں سی بی ایس ای کےاسکولوں میں98.32فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔کل 23787طالب علم امتحان میں شریک ہوئےتھے۔ان میں سے23388طالب علم کامیاب ہوئے۔3760معذورطالب علم امتحان میں شریک ہوئےجن میں 3480طالب علم یعنی 92.55فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔135معذورطالب علموں کو90فیصدسےزائداور21معذورطالب علموں کو95فیصدسےزائدنمبرات ملےہیں۔
  • معذورطالب علموں میں سن سٹی گڑگاؤں کی انشکا پانڈا489نمبرات کےساتھ اول مقام پررہی۔وہیں اتم اسکول غازی آبادکی ثانیہ گاندھی کوبھی 489نمبرات ملےاس طرح دونوں مشترکہ طورپراول مقام پرہیں۔دوسرےمقام پرجواہرنوودےودیالیہ دھانپوراڑیسہ کی سومیادیپ پردھان کو484نمبرات ملے۔
  • جواہرنوودےودیالیہ کے97.31فیصدطالب علم امتحان میں کامیاب ہوئے۔جبکہ کندریہ ودیالیہ کے95.96فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔سرکاری اسکولوں کے63.97فیصدطالب علم کامیاب ہوئے۔وہیں حکومت کی مددسےچلنےوالےاسکول کے73.46طالب علم کامیاب ہوئےہیں۔
  • پرائیویٹ اسکولوں کے89.49فیصدطالب علم کامیاب ہوئے ہیں۔
29 May 2018, 3:16 PM

کل 27476 طلباء نے 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے

سی بی ایس ای کی 10 ویں کلاس میں اس بار 27476 بچوں نے 95 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے ہیں۔

  • کل 27476 طلباء کے نمبر 95 فیصد سے زاید۔
  • کل 131493 طلباء کے نمبر 90 فیصد سے زائد۔
  • کل 131493 بنوں نے 80 فیصد سے زائد۔

29 May 2018, 2:27 PM

چار طلباء نے حاصل کئے 99.9 فیصد نمبرات

گروگرام کے پرکھر متل، بجنور کی رِم جھِم اگروال، شاملی کی نندنی گرگ اور کوچی کی شری لکشمی نے 500 میں سے 499 نمبرات حاصل کئے ہیں۔

29 May 2018, 2:31 PM

انسانی وسائل کے وزیر نے دی مبارکباد

مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے تمام کامیاب طلباء کو مبارک باد پیش کی ہے اور ناکام طلباء کو تسلی دی ہے۔ انہوں نے کہا ’’جو طلباء کسی پرچہ میں کامیاب نہیں ہو سکے وہ پھر سے محنت کرنی چاہئیے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اچھا کریں گے۔‘‘