سی بی ایس ای کے 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 99.04 فیصد بچے کامیاب

گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں۔ پورے ملک کی 99.24 فیصد لڑکیاں، جبکہ 98.89 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے ہیں۔

سی بی ایس ای / علامتی تصویر
سی بی ایس ای / علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے طویل انتظار کے بعد 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس مرتبہ 10ویں جماعت کے کل 99.04 فیصد بچے کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ وہیں خطہ دہلی میں کامیابی کی شرح 98.89 فیصد رہی۔

گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں۔ پورے ملک کی 99.24 فیصد لڑکیاں، جبکہ 98.89 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ ٹرانسجینڈرروں کے کامیاب ہونے کی شرح صد فیصد رہی۔ سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کے امتحان میں گزشتہ سال 91.46 فیصد اور سال 2019 میں 91.10 فیصد طلبا کامیاب ہوئے تھے۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ٹاپروں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


نوئیڈا کی کیرتی گپتا نے ملک بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں۔ گریٹر نوئیڈا کے ایسٹر پبلک اسکول کی طالبہ کیرتی گپتا 99.4 فیصد نمبرات کے ساتھ کامیاب ہوئیں۔ غور طلب ہے کہ کورونا وبا کے سبب اس سال سی بی ایس ای بورڈ کی 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ جس کے بعد نتائج تیار کرنے کے لئے تشخیص پالیسی جاری کی گئی تھی۔

طلبا سی بی ایس ای کی سرکاری ویب سائٹ cbseresults.nic.in یا cbse.gov.in پر ویزٹ کر کے اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ ریزلٹ ’ڈجی لاکر‘ پر بھی موجود ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔