بہار انٹرمیڈیٹ امتحان میں طالبات نے بازی ماری

ائنس فیکلٹی میں 44.71 فیصد طلبہ وطالبات پاس ہوئے ہیں وہیں، کامرس فیکلٹی میں 91.32 فیصد اور آرٹ میں 61.32 فیصد پاس ہوئے ہیں۔

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ (بي ایس اي بي) کے اس سال ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحان کے آج جاری نتائج میں طالبات نے اپنا لوہا منواتے ہوئے تینوں فیکلٹی (سائنس، کامرس اینڈ آرٹ) کے سرفہرست مقام پر قبضہ کر لیا ہے۔

وزیر تعلیم کرشنانندم پرشاد ورما نے یہاں سال 2018 کے انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتائج جاری کئے۔ اس کے بعد بی ایس ای بی کے چیرمین آنند کشور نے امتحان کے نتائج کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار انٹر کے امتحان میں کل 52.95 فیصد طالب علم پاس ہوئے ہیں۔ وہیں سائنس، کامرس اور آرٹ فیکلٹی کی ٹاپر طالبات ر ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
پٹنہ میں نتائج کے اعلان کے بعد خوشی کا اظہار کرتے طلبہ و طالبات

کشور نے بتایا کہ سائنس فیکلٹی میں 434 پوائنٹس حاصل کرکے کلپنا کماری نے ٹاپ کیا ہے۔ یہ وہی کلپنا ہیں، جنہوں نے مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) کی دو دن پہلے قومی اہلیت داخلہ ٹسٹ کے امتحان 2018 کے جاری نتائج میں ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ کلپنا ضلع شیوہر کی رہنے والی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ کامرس فیکلٹی میں 434 پوائنٹس کے ساتھ ندھی سنہا
نے اور آرٹ فیکلٹی کے ساتھ کسم نے ٹاپ کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
پٹنہ میں نتائج کے اعلان کے بعد خوشی کا اظہار کرتے طلبہ و طالبات

بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ سائنس فیکلٹی میں 44.71 فیصد طلبہ وطالبات پاس ہوئے ہیں وہیں، کامرس فیکلٹی میں 91.32 فیصد اور آرٹ میں 61.32 فیصد پاس ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے امتحان کے نتائج جاری کرنے میں کا محتاط رویہ اپنایا ہے۔ انسر شیٹ اور ٹاپر کے معاملے میں کافی احتیاط برتا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار طلباء کو 10 فیصد نمبر دئے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال انٹرمیڈیٹ کا امتحان 6 فروری سے 16 فروری تک منعقد ہوا۔ اس امتحان میں5 120797 امیدوار شامل ہوئے تھے۔ آرٹ فیکلٹی میں 455971 ، کامرس میں 51325 اورسائنس میں 699851 طلباء شامل ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔