تری پورہ: کالج لیبارٹری میں سلفیورک ایسڈ سے دھماکے، 5 طالب علم زخمی

رپورٹ کے مطابق زخمی طلبا کی چوٹیں سنگین نہیں ہیں، انہیں بہتر طبی امداد کے لئے میڈیکل کالج لےجایا گیا اور ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں، جبکہ دو دیگر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اگرتلہ: تری پورہ میں دھرم نگر کالج میں منگل کو کیمسٹری کی لیبارٹری میں ہونے والے دھماکے سے کم از کم 5 طالب علم زخمی ہو گئے۔ وزیر تعلیم رتن لال ناتھ نے کہا کہ حادثے میں شدید زخمی تین طالب علموں کو اگرتلہ سرکاری میڈیکل کالج (اے جی ایم سی) میں داخل کرایا گیا ہے۔

رتن لال ناتھ نے کہا کہ حادثہ کے وقت کیمسٹری کے طالب علم کالج کی پرنسپل سمن ادھیکاری کی نگرانی میں تجربہ کر رہے تھے۔ اس دوران طالب علموں کی طرف سےگندک (سلفیورک) ایسڈ کا زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے دھماکہ ہو گیا۔


رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی طالب علموں کی چوٹیں سنگین نہیں ہیں انہیں بہتر طبی امداد کے لئے میڈیکل کالج میں لےجایا گیا اور سینئر افسر ان کا علاج کر رہے ہیں، جبکہ دو دیگر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

زخمی طالب علموں کی شناخت پاپيا بھٹاچارجی، ستروپا دتہ، راج گپتا، سشمیتا داس اور سنندا پال کے طور پر کی گئی۔ جبکہ سشمیتا اور سنندا کو ابتدائی علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے، پاپيا بھٹاچارجی، ستروپا دتہ اور راج گپتا کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں اگرتلہ میں بھیجا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔