جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہاسٹل میں پھنسے بہار کے طلباء اپنے گھروں کےلئے روانہ

لاک ڈاؤن کی وجہ سے جامعہ کے ہاسٹل میں پھنسے جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ کے طلباء کے بعد اب بہار کے طلباء بھی اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں، وائس چانسلر نجمہ اختر نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہاسٹل میں رہ رہے بہار کے مختلف حصوں کے طلبہ و طالبات پانچ خصوصی بسوں کے ذریعے بہار میں واقعہ گھروں کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ اس تمام بسوں کا انتظام جامیہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامہ کی طرف سے کیا گیا۔ یہ تمام طلباء کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہاسٹل میں پھنسے ہوئے تھے۔

اس سے قبل جھارکھنڈ کے طلبہ و طالبات کو خصوصی ٹرین کے ذریعے جبکہ جموں و کشمیر کے طلبہ و طالبات کو خصوصی بس کے ذریے ان کے گھروں کو روانہ کیا گیا تھا۔ جامعہ کی وی سی (وائس چانسلر) نجمہ اختر نے طلباء کی روانگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ ایسے حالات میں جامعہ ملیہ اسلامیہ بھی بند پڑا ہوا ہے۔ طلباء کی اپیل پر جامعہ کی انتظامیہ نے حکومتوں کے تعاون سے خصوصی انتظامیات کر کے طلباء کو ان کے گھروں کے لئے روانہ کر رہی ہے۔


جامعہ کی طرف سے روانہ کی گئی بسیں کٹیہار، پورنیہ، مظفرپور، نالندہ اور بھاگلپور ضلع تک جائیں گی۔ پانچ بسوں میں ایک اسٹوڈنٹ لیڈر کے ساتھ 130 طلباء سوار ہوئے۔ مغربی بنگال کے 3 اسٹوڈنٹ بھی کٹیہار جانے والی بس پر سوار ہوئے اور وہاں سے وہ اپنے انتظام سے بنگال کے لئے روانہ ہوں گے۔ ہر ایک بس میں یونیورسٹی کے دو محافظوں کو بھی بیٹھایا گیا۔بسیں جن پانچ مقامات کے لئے روانہ ہوئیں وہ 30 اضلاع کو کور کریں گے۔ طلباء اپنے ضلع کے کسی نزدیکی مقام پر اتر جائیں گے۔ یونیورسٹی کے چیف پراکٹر نے متعلقہ طالبات کی سفری تفصیلات کے بارے میں بہار حکومت اور تمام 30 اضلاع کی مقامی انتظامیہ کو فراہم کر دیں ہے تاکہ انہیں کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہاسٹل میں پھنسے بہار کے طلباء اپنے گھروں کےلئے روانہ

جامعہ کی طرف سے طلباء کے لئے خصوصی بس کا انتظام کر کے درجہ حرارت، کورونا کی علامات اور دیگر رسومات کو پورا کرنے کے لئے دہلی حکومت سے وابستہ مرکز میں لے جایا گیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے ان تمام طلباء کے لئے کھانے کے پیکیٹ، پانی کی بوتل، ہینڈ سینیٹائز اور فیس ماسک فراہم کئے گئے۔


جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ کے طلباء کی طرح بہار کے طلباء بھی اپنے گھروں پر بحفاظت پہنچ جائیں گے اور اپنے خاندانوں سے جا ملیں گے۔ جموں و کشمیر کے طلباء کو ایک خصوصی بس کے ذریعے ان کے گھروں کے لئے روانہ کیا گیا تھا، جبکہ جھارکھنڈ کے طلباء کو آنند وہار سے خصوصی ٹرین لے کر روانہ ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 22 May 2020, 7:00 PM
    /* */