بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا سرور کریش، بچے پریشان، والدین بے حال

ریاست کے مختلف مقامات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مدرسہ بورڈ کا سرور اتنا ڈاؤن/سلو ہے کہ گھنٹوں میں ایک فارم کے اندراجات اپ لوڈ ہو پا رہے ہیں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
user

یو این آئی

پٹنہ/مدھوبنی: گزشتہ دنوں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ نے فوقانیہ اور مولوی کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا اعلان کیا تھا کہ خواہشمند امید وار 15 جولائی سے 30 جولائی 2021 کے درمیان ان دونوں جماعتوں کے لئے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

ریاست کے مختلف مقامات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مدرسہ بورڈ کا سرور اتنا ڈاؤن/سلو ہے کہ گھنٹوں میں ایک فارم کے اندراجات اپ لوڈ ہو پا رہے ہیں۔ آن لائن فارم بھیجنے کے لئے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی پریشان ہورہے ہیں۔کسی بھی طرح فارم بھیجا سکے والدین اپنے بچوں کے ساتھ ایک کیفے سے دوسرے کیفے کی جانب بھاگ رہے ہیں، لیکن تب بھی ان کے فارم اپ لوڈ نہیں ہو پا رہے ہیں۔


ضلع مدھوبنی میں سائبر کیفے چلانے والے ایم یو انصاری نے آج بتایا کہ بورڈ کا سرور اتنا ڈاو¿ن ہے کہ گزشتہ 10-11دنوں میں صرف پانچ بچوں کے فارم بھیجے جاسکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں گز شتہ ایک ہفتہ سے بورڈ کے متعلقہ فون /موبائل نمبروں پربات کرنے کی کوشش کررہاہوں تب کہیں جاکر آج کسی صاحب نے نے بتایا کہ” سرور میں کچھ خرابی آگئی ہے ، ٹھیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،امید ہے سرور پیر سے ٹھیک ہوجائے گا“۔

ذکی احمد جو گزشتہ 10سال سے سائبر کیفے چلارہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس وبائی دور میں کام دھندہ جو تقریباً ختم ہوچکا ہے، ایسے وقت میں جو تھوڑی بہت آمدنی کا ذریعہ ہے ، اس کا یہی حال رہا تو لوگ کیسے جی سکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میں بمشکل 10فارم ہی بھیج پایا ہوں، بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ کے سرور کی سروس اتنی ناقص ہے کہ گھنٹوں تک چرخی گھومتی رہتی ہے، رجسٹریشن کرانے والے گھنٹوں بیٹھے رہتےہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔