ٹیچر تقرری معاملہ میں غلط فارم بھرنے والے امیدواروں کو تصحیح کا موقع نہیں: ہائی کورٹ

دھرمیندر کمار کی عرضی پر جسٹس یشونت ورما نے یہ حکم دیا۔ عرضی گزار نے اپنے بی اے سال سوم اور بی ٹی سی کے رول نمبر میں تصحیح کی اجازت طلب کی تھی۔

الہ آباد ہائی کورٹ
الہ آباد ہائی کورٹ
user

یو این آئی

الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے 69 ہزار اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری میں غلط درخواست فارم بھرنے والے امیدواروں کو تصحیح کا موقع دینے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس قسم کے عوامی امتحانات میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں، کچھ لوگوں کو تصحیح کا موقع دینے سے پورا تقرری عمل متاثر ہوگا۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے ذریعہ ارچنا چوہان کیس میں دیئے گئے فیصلے کو عام فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورٹ کا یہ فیصلہ اس عرضی گزار کے معاملے میں خصوصی شواہد کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو نظیر مانتے ہوئے سبھی پر نافذ نہیں کیا جاسکتا ہے۔


دھرمیندر کمار کی عرضی پر جسٹس یشونت ورما نے یہ حکم دیا۔ عرضی گزار نے اپنے بی اے سال سوم اور بی ٹی سی کے رول نمبر میں تصحیح کی اجازت طلب کی تھی۔ عدالت نے ہائی کورٹ کے ذریعہ سابق میں راجندر پٹیل بنام اسٹیٹ آف یوپی، پوجا یادو بنام اسٹیٹ آف یوپی، آرتی ورما بنام اسٹیٹ آف یوپی کیس میں دئیے گئے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں سے واضح ہے کہ تقرری کے اس مقام پر غلطی میں تصحیح کی اجازت دینے سے پورا عمل متاثر ہوگا اور طے شدہ وقت میں اسے پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ عدالت نے عرضی خارج کر دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔