امریکی نجی کمپنی کا خلائی جہاز چاند پر پہنچ گیا

امریکا میں قائم ایک نجی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ خلائی جہاز نے چاند کی سطح پر پہنچ کر گزشتہ پچاس سالوں میں پہلی بار امریکہ کی چاند پر موجودگی کا جھنڈا گاڑ دیا۔

امریکی نجی کمپنی کا خلائی جہاز چاند پر پہنچ گیا
امریکی نجی کمپنی کا خلائی جہاز چاند پر پہنچ گیا
user

Dw

تاریخ میں پہلی بارایک نجی خلائی جہاز چاند کی سطح پر پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اوڈیسس کے چاند پر اترنے سے نصف صدی میں امریکہ پہلی مرتبہ چاند کی سطح پر پہنچا ہے۔امریکا میں قائم ایک نجی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ خلائی جہاز نے چاند کی سطح پر پہنچ کر گزشتہ پچاس سالوں میں پہلی بار امریکہ کی چاند پر موجودگی کا جھنڈا گاڑ دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی نجی کمپنی کے جہاز نے چاند کی سطح کو چھوا ہے۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں قائم خلائی تحقیق کی نجی کمپنی انٹیوٹیو مشینز (آئی ایم) کی طرف سے خلا میں بھیجا گیا جہاز جمعرات کو چاند پر اترا۔ اس کمپنی کے سربراہ اسٹیو آلٹیمس نے کہا، "میں جانتا ہوں کہ یہ انتہائی ہیجان خیز تھا لیکن ہم (چاند) کی سطح پر ہیں اور ہم سگنل موصول کر پا رہے ہیں۔ چاند پر خوش آمدید۔"


انٹیوٹیو مشینز کا کہنا تھا کہ فلائٹ کنٹرولرز کو جہاز سے ایک کمزور سگنل موصول ہوا ہے۔ اس مشن کے ڈائریکٹر ٹم کرین نے کہا، "ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ہم اس سگنل کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ بلا شبہ ہمارا مشینیں چاند کی سطح پر ہیں اور ہم سگنل منتقل کر رہے ہیں۔ "مبارک ہو، IM ٹیم، ہم دیکھیں گے کہ ہم اس سے کتنا زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔"

خلائی جہاز کا مشن کیا ہے؟

چھ ٹانگوں والے روبوٹک لینڈر، جسے اوڈیسس کہا جاتا ہے، نے چاند کے قطب جنوبی کے قریب ملاپرٹ اے نامی گڑھے کو ہدف بنایا ہے۔ اوڈیسس پر ناسا اور متعدد دیگر تجارتی صارفین کے لیے سائنسی آلات اور ٹیکنالوجی کے مظاہروں کا ایک مجموعہ موجود ہے اور اسے قطبی لینڈنگ سائٹ پر سورج غروب ہونے سے پہلے سات دن تک شمسی توانائی پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


ناسا کے آلات چاند کی سطح کے ساتھ خلائی موسم کے تعاملات، ریڈیو فلکیات اور مستقبل کے لینڈرز کے لیے قمری ماحول کے دیگر پہلوؤں اور اس دہائی کے آخر میں ناسا کے خلابازوں کی منصوبہ بند واپسی کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

اوڈیسس کو 15 فروری کو اسپیس ایکس کے فالکن نائن راکٹ کے زریعے لانچ کیا گیا تھا۔ یہ خلائی جہاز ایک نئی قسم کی سپر کولڈ مائع آکسیجن، مائع میتھین پروپلشن سسٹم کا حامل ہے، جو اسے خلا میں تیز رفتار بنا دیتا ہے۔ چاند پر یہ پرائیویٹ مشن فلوریڈا سے روانہ ہوا۔


آئی ایم نے بدھ کو کہا کہ اوڈیسس بہترین حالت میں رہا کیونکہ وہ زمین سے تقریباً 384,000 کلومیٹر کے فاصلے پر چاند کے گرد چکر لگاتا رہا اور پرواز کا ڈیٹا اور چاند کی تصاویر ہیوسٹن میں Intuitive Machines کے مشن کنٹرول سنٹر میں منتقل کرتا رہا۔

چاند کی تلاش کی تاریخ

آئی ایم کا مشن پانچ دہائیوں کے بعد کسی امریکی خلائی جہاز کے چاند کی سطح پر اترنے کا پہلا واقع تھا تھا۔ ناسا کے آخری مشن کا عملہ 1972 میں اپالو 17 کے ذریعے خلاباز جین سرنن اور ہیریسن شمٹ کے ساتھ چاند پراترا تھا۔ آج تک صرف چار دیگر ممالک کے خلائی جہاز چاند پر اترے ہیں۔ ان ممالک میں سابق سوویت یونین، چین، بھارت اور، حال ہی میں، جاپان شامل ہوا ہے۔ امریکہ وہ واحد ملک ہے، جس نے انسانوں کو بھی چاند کی سطح پر بھیجا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔