دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے

80 ایکڑ اراضی پر پھیلے ہوئے ہر رنگ کے لاکھوں ٹیولپس کے ساتھ ساتھ دیگر پھولوں کی خوشبو اور رنگ اس پورے علاقے کو جنت نذیر بنائے ہوئے ہے۔

دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے
دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے
user

Dw

دنیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کی پچھترویں سالانہ نمائش عوام کے لیے کھول دی گئی ہے۔ اس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ مغربی ڈچ شہر لیزے 70 لاکھ بلبوں سے جگمگا رہا ہے۔مشہور زمانہ ولندیزی ٹیولپ گارڈن 75 ویں بار دنیا بھر کے شائقین کے لیے رنگا رنگ پھولوں سے سج گیا ہے۔ جمعرات سے شروع ہونے والی یہ نمائش لاکھوں کی تعداد میں شائقین کو رنگ و بو سے آراستہ اس گارڈن کی طرف کھینچے لا رہی ہے۔

روزانہ بین الاقوامی سیاحوں سے لے کر مقامی باشندے جوق در جوق ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم کے جنوب میں ''بلب کنٹری‘‘ کے مرکز میں واقع '' Keukenhof پارک کی طرف اس مسحور کُن فضا سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں پہنچتے ہیں۔


32 ہیکٹر (80 ایکڑ) اراضی پر پھیلے ہوئے ہر رنگ کے لاکھوں ٹیولپس کے ساتھ ساتھ دیگر پھولوں کی خوشبو اور رنگ اس پورے علاقے کو جنت نذیر بنائے ہوئے ہے۔

یہ پارک سیاحوں کی توجہ کا ایک مشہور مرکز ہے۔ پچھلے سال 1.4 ملین افراد اس پارک سے محضوظ ہونے آئے تھے۔ یہ مقام دنیا میں سب سے زیادہ تصویر کشی کا مقام بھی مانا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔