حجاب پر ہائی کورٹ کا حکم نہ ماننے پر 24 طالبات معطل

طالبات کیمپس کے باہر مظاہرہ کر رہی تھیں اور کالج میں کلاسز کے دوران حجاب پہن کر اندر داخل ہونے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پوری ریاست کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر اپننگڈی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کی 24 طالبات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ طالبات کیمپس کے باہر مظاہرہ کر رہی تھیں اور کالج میں کلاسز کے دوران حجاب پہن کر اندر داخل ہونے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔


خیال ر ہے کہ 15 مارچ کو ہائی کورٹ نے مسلم طالبات کے ایک گروپ کی طرف سے تعلیمی اداروں میں حجاب پہن کر آنے کی اجازت دینے کی درخواست خارج کر دی تھی۔

عدالت میں چیف جسٹس ریتو راج اوستھی، جسٹس کرشنا ایس دکشت اور جسٹس جے ایم کھاجی کی بنچ نے کہا تھا کہ اسکول یونیفارم سے متعلق ضابطے ایک مناسب انتظام ہے۔ طالب علم یا طالبات اس سے انکار نہیں کر سکتے ہیں۔


اس حکم کے بعد محکمہ پری یونیورسٹی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ (ڈی پی ای یو) نے تعلیمی سال 23-2022سے تمام پری یونیورسٹی(پی یو) طلباء کے لیے یونیفارم کو لازمی قرار دے دیا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کالج ڈویلپمنٹ کمیٹی یا انتظامیہ کی طرف سے کوئی یونیفارم تجویز نہیں کی جاتی ہے تو طلباء ایسے لباس میں آئیں جس سے مساوات اور اتحاد کا اظہار ہو اور امن عامہ کے لئے رکاوٹ نہ بنے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔