اسپین میں گرمیاں گزار کر ہاتھیوں کا جوڑا واپس سرکس پہنچ گیا

اسپین میں گرمیاں گزارنے کے بعد ہاتھیوں کا ایک جوڑا جرمن شہر میونخ کی سرکس میں واپس پہنچ گیا ہے۔ ان کی واپسی پر جانوروں کے حقوق کے لیے کوشاں افراد کی طرف سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

اسپین میں گرمیاں گزار کر ہاتھیوں کا جوڑا واپس سرکس پہنچ گیا
اسپین میں گرمیاں گزار کر ہاتھیوں کا جوڑا واپس سرکس پہنچ گیا
user

ڈی. ڈبلیو

ایشیائی ہاتھیوں کا جوڑا، جن کا نام بارا اور برما ہے، 25 دسمبر سے کرونے نامی سرکس کے پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ ان دونوں ہاتھیوں کی عمر 44 برس ہے۔ ہاتھیوں کے اس جوڑے نے تین دیگر ہاتھیوں، مالا، کینیا اور عیشا کے ساتھ گرمیاں اسپین میں جانوروں کے لیے بنائے گئے ایک علاقے میں گزاریں۔ دیگر تینوں ہاتھی اب بھی وہیں پر ہی موجود ہیں۔

جرمن ریاست باویریا کے انسانی حقو (UR): اسپین میں گرمیاں... ق کے لیے سرگرم ایک گروپ کے مطابق ہاتھیوں کے اس جوڑے کی سرکس میں واپسی ایک 'غلط پیغام‘ بھیجنے کے مترادف ہے کیونکہ یہ ہاتھی پہلی مرتبہ ایک پارک میں آزادانہ گھومنے پھرنے کے قابل ہوئے تھے۔


کرونے سرکس میں جانوروں کی دیکھ بھال کے ذمہ دار فرانک کیلر کے مطابق ان دونوں ہاتھیوں نے ہفتہ سات دسمبر کو اسپین سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور اس مقصد کے لیے انہیں ایک 'ایئرکنڈیشنڈ اینیمل ٹرانسپورٹر‘ یا جانوروں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے خصوصی ایئرکنڈیشنڈ کنٹینر میں لایا گیا جس میں نگرانی کے لیے کیمرے بھی لگے ہوئے تھے۔

کیلر کے بقول، ''یہ دونوں اپنے گھر واپس لوٹے ہیں۔ یہی وہ ماحول ہے جس میں وہ گزشتہ چالیس برسوں سے رہ رہے ہیں۔‘‘


بارا اور برما نامی یہ دونوں ہاتھی کرونے سرکس کے پاس موجود جانوروں کے گروپ کا حصہ ہیں۔ یہ سرکس مستقبل میں اپنے ان ہاتھیوں کو ریٹائر کر کے انہیں میونخ کے قریب موجود ایمر جھیل کے پاس خصوصی علاقے میں بھیجنے کا ارادہ رکتھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔