دو بچوں کی والدہ نئی مِس جرمنی میں خاص بات کیا ہے؟

پچھلے سال کی طرح اس بار بھی مقابلہ حسن میں شریک خواتین کو ان کی صرف جسمانی خوبصورتی کی بجائے ان کی ذہانت، قابلیت اور شخصیت پر پرکھا گیا۔

نئی مِس جرمنی کی خاص بات کیا ہے؟
نئی مِس جرمنی کی خاص بات کیا ہے؟
user

Dw

جرمنی میں رواں برس کے مقابلہٴ حسن کا انعقاد ہفتے کی شب ہوا۔ اس مقابلہ کے فائنل راؤنڈ میں پندرہ خواتین شریک تھیں۔ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اس فائنل کی تقریب میں شائقین موجود نہیں تھے مگر روایت کو برقرار کھتے ہوئے جرمنی کی حسین عورت کا انتخاب کیا گیا۔ اس مقابلہٴ حسن کو براہِ راست یُو ٹیوب پر دکھایا گیا۔

نئی مس جرمنی کون ہیں؟


نئی مس جرمنی کا نام آنیا کالن باخ ہے اور ان کی عمر تینتیس برس ہے۔ ان کا تعلق مشرقی ریاست تھورینگیا سے ہے۔ وہ دو بچوں کی ماں ہیں اور خود ایک کاروباری خاتون ہیں۔ جرمنی میں مقابلہٴ حسن کے قواعد و ضوابط میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد یہ دوسرا مقابلہ تھا جس میں خواتین کی شخصیت کے اوصاف کو پرکھا گیا اور ان کے مجموعی حسن کو ثانوی حیثیت دی گئی۔

مقابلہ جیتنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ دوسری خواتین کے لیے ایک پروفیشنل خاتون، ایک ماں اور ایک اچھی دوست کی مثال بننا چاہیں گی۔


امیدواروں کا پس منظر

دنیا بھر میں مقابلہٴ حسن میں صرف خواتین کے جسمانی خد و خال پر توجہ مرکوز کرنے پر تنقید ہوتی رہی ہے، جس کے بعد ایسے مقابلوں کے بنیادی قواعد تبدیل کر دیے گئے ہیں۔


جرمن حکام نے بھی امیدواروں کے حسن کی جگہ ان کے ذہانت، قابلیت اور شخصیت کو معیار کی بنیاد بنایا۔ رواں برس کے مقابلوں میں ہر طرح کے پس منظر کی حامل خواتین نے حصہ لیا۔

ان میں ایک موٹاپے کے حوالے سے خوف میں مبتلا رہیں، تو دوسری جنسی تشدد سے بچ جانے والی تھیں، جبکہ ایک اور خاتون کا پس منظر مذہبی تھا۔ ان میں ایک خاتون چھوٹی آنت کی بیماری سے نجات پانے کے بعد مقابلے میں شریک ہوئیں۔ قواعد میں تبدیلی کے باوجود امیدواروں کو خاندان، گھر، حسن کی اہمیت اور اس کی نگہداشت جیسے موضوعات کے سوالوں کے جواب دینے پڑے۔


مقابلہٴ حسن کا موضوع

جرمن بیوٹی پیجنٹ کی انتظامیہ نے رواں برس کے مقابلہٴ حسن کا موضوع باوقار خواتین کو بااختیار بنانا رکھا تھا۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو کامیاب امیدوار نے سترہ برس کی عمر میں اسکول کو خیرباد کہہ دیا اور بزنس مینیجمیٹ کی تعلیم پر توجہ مرکوز کر دی۔


وہ اپنے پارٹنر اور دو بیٹیوں کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہیں۔ وہ سائیکل کے کاروبار میں ہیں اور ان کے دو اسٹور ہیں۔ آنیا کالن باخ نے اپنے دو بچوں کی پیدائش کے بعد ستائیس برس کی عمر میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہیں مس جرمنی کی ربن گزشتہ برس کی فاتح لیونی فان ہیسے نے پہنایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔