1996 میں جب دفتر جیب میں آ گیا تھا،اسمارٹ فون کی پچیسویں سالگرہ

فون بنانے والے ادارے نوکیا نے سن 1996 میں بِٹ (Cebit) کمپیوٹر میلے میں کمیونیکیٹر 9000 کو متعارف کرایا تھا۔ اس فون کو اِسی سال پندرہ اگست کو مارکیٹ میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا تھا۔

اسمارٹ فون کی پچیسویں سالگرہ
اسمارٹ فون کی پچیسویں سالگرہ
user

Dw

نوکیا کے کمیونیکیٹر نو ہزار یا نائن تھاؤزیند (9000 Communicator) کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اس فون کی وجہ سے اب دفتر جیب میں آگیا ہے۔ اسمارٹ فون کی اصطلاح کے عام ہونے سے قبل بھی نوکیا کا کمیونیکیٹر نو ہزار ایک اسمارٹ فون ہی تھا۔ نوکیا کے کمیونیکیٹر نو ہزار کے بعد بلیک بیری فون ساز ادارے نے بھی اپنا ایک اسمارٹ فون متعارف کرایا اور اس کو بھی خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔ سن 2007 میں ایپل نے پھر اپنا آئی فون عام کیا اور پھر دنیا میں ملٹی ٹچ اسمارٹ فون کا شور مچ گیا۔

کمیونیکیٹر نائن تھاؤزینڈ

نوکیا کے کمیونیکیٹر نو ہزار یا نائین تھاؤزنیڈ (9000 Communicator) کی بورڈ کے ساتھ ساتھ بلیک اینڈ وائٹ اسکرین کا حامل تھا۔ اس کی لمبائی ساڑھے گیارہ سینٹی میٹر یا ساڑھے چار انچ تھی۔ یہ اپنی طرز کا پہلا فون تھا جس میں کی بورڈ، شاندار اسکرین کے علاوہ کاروباری معاملات کے حل اور انٹرنیٹ سوفٹ ویئر بھی شامل تھا۔ اس فون کے ذریعے ای میل لکھنا آسان عمل اور فیکس کرنا بھی ممکن تھا۔ گویا کہ ایک کمپیوٹر کی تمام جملہ خوبیاں ایک فون میں یکجا کر دی گئی تھیں۔ اتنی خوبیوں کی حامل یہ ڈیوائس کوئی بھی فرد اپنی جیب میں رکھ سکتے تھے۔


جاذبِ نظر نہیں لیکن انقلاب آفرین

کمیونیکیٹر نائن تھاؤزینڈ بظاہر ایک خوبصورت ڈیوائس نہیں تھا لیکن اسے مستقبل کا آئی فون انڈسٹری کا سرخیل قرار دیا گیا۔ اس کی میموری آٹھ میگا بائٹ اور پراسیسر تینتیس میگا ہرٹز کا حامل تھی۔

بلیک اینڈ وائٹ اسکرین کی ریزولیوشن 640x200 تھی۔ کمیونیکیٹر نائن تھاؤزینڈ ایک موبائل فون کے علاوہ ویب براؤزر کا کام بھی سرانجام دیتا تھا۔ اس فون پر ای میل دیکھنا بھی مشکل نہیں تھا۔ ویب پیج کھولنے کے لیے یہ کم از کم تیس سیکنڈ کا وقت لیتا تھا حالانکہ اس کی اسپیڈ 9.6 کلو بائٹس فی سیکنڈ تھی۔ زیادہ تر الفاظ یا کسی مضمون کا متن اسکرین پر ظاہر ہوتا تھا۔


قیمت اور وزن

سن 1996 میں نوکیا کے فون کمیونیکیٹر نائن تھاؤزینڈ کی امریکا میں قیمت آٹھ سو ڈالر تھی۔ اس وقت یہ کسی حد تک موٹا اور وزنی تھا، اس قسم کے اسمارٹ فون کی موٹائی کم کرنے اور ہلکے وزن کا بنانے میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ لگا تھا۔

اس وقت کمیونیکیٹر نائن تھاؤزینڈ کی مارکیٹ میں کوئی حیثیت نہیں لیکن یہ ایک یادگار فون ہے۔ پرانی اشیا کی مارکیٹ میں اب بھی یہ چھ سو ڈالر میں فروخت کیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔