ڈبلیو پی ایل: آر سی بی وومن کی لگاتار پانچویں شکست، دلچسپ مقابلے میں دہلی کیپٹلز وومن کو 6 وکٹ سے ملی فتح

بنگلور نے آج پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 150 رن بنائے تھے۔ دہلی نے 151 رنوں کا ہدف 19.4 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کیپٹلز وومن کی کھلاڑی</p></div>

دہلی کیپٹلز وومن کی کھلاڑی

user

قومی آوازبیورو

ڈبلیو پی ایل (وومنس پریمیر لیگ) کے پہلے سیزن میں اب بھی رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) وومن کو پہلی جیت کا انتظار ہے۔ آج اس کا مقابلہ دہلی کیپٹلز وومن سے تھا اور ایک بار پھر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کے روز دہلی وومن کی ٹیم نے اسمرتی مندھانا کی ٹیم بنگلور وومن کو دلچسپ مقابلے میں 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ بنگلور کی یہ لگاتار پانچویں شکست ہے۔ دہلی کے خلاف مندھانا کی ٹیم جیت کے قریب ضرور پہنچی، لیکن فتح کا مزہ نہیں چکھ سکی۔

بنگلور نے آج پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 150 رن بنائے تھے۔ دہلی نے 151 رنوں کا ہدف 19.4 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دہلی کی طرف سے پچھلے میچ میں طوفانی اننگ کھیلنے والی شفالی ورما (صفر) کو چھوڑ کر باقی سبھی بلے بازوں نے چھوٹی لیکن اہم پاریاں کھیلیں۔ کپتان لیننگ نے 15، ایلسے کیپسی نے 38، جیمیما روڈرگز نے 32، مریزانے کیپ نے 32 (ناٹ آؤٹ) اور جیس جوناسین نے 29 (ناٹ آؤٹ) رنوں کا تعاون پیش کیا۔ بنگلور کے لیے شوبھنا آشا نے سب سے زیادہ دو وکٹ حاصل کیے، جبکہ ایک ایک وکٹ پریتی بوس اور میگن شوٹ کو ملے۔


اس سے قبل بنگلور کی طرف سے ایک بار پھر کپتان مندھانا بلے بازی میں ناکام ثابت ہوئیں اور 15 گیندوں میں محض 8 رن بنا سکیں۔ صوفی ڈیوائن بھی 21 رنوں کا ہی تعاون پیش کر سکیں۔ ایلس پیری نے سب سے زیادہ 67 رن بغیر آؤٹ ہوئے بنائے اور 16 گیندوں میں تیز طرار 37 رنوں کی اننگ رچا گھوش نے کھیلی۔ باقی بلے بازی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں۔ دہلی کی طرف سے گیندبازی میں شکھا پانڈے نے سب سے زیادہ تین وکٹ لیے۔ ایک وکٹ تارا نورس کے حصے میں آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */