ڈبلیو پی ایل: یوپی کو 72 رنوں سے شکست دے کر ممبئی نے فائنل میں رکھا قدم، خطابی جنگ دہلی سے 26 مارچ کو

آج کے میچ کی سب سے خاص بات ممبئی کی گیندباز ای سی وونگ کی ہیٹ ٹرک رہی جنھوں نے یوپی کی بلے بازوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

<div class="paragraphs"><p>ایسی وونگ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ایسی وونگ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ڈبلیو پی ایل یعنی وومنس پریمیر لیگ مقابلہ اب اپنے آخری مرحلہ میں پہنچ گیا ہے۔ آج ممبئی انڈینز وومن اور یوپی واریرس وومن کے درمیان ایلیمنیٹر مقابلہ کھیلا گیا جس میں ممبئی کو 72 رنوں سے جیت ملی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ممبئی فائنل میں پہنچ گئی ہے جو 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دہلی کیپٹلز وومن پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے، یعنی خطابی جنگ ممبئی اور دہلی کی خاتون ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

آج کے میچ کی سب سے خاص بات ممبئی کی گیندباز ایسی وونگ کی ہیٹ ٹرک رہی جنھوں نے یوپی کی بلے بازوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ یہ ڈبلیو پی ایل کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی ہے۔ آج کے مقابلے میں یوپی واریرس کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ممبئی کی طرف سے سلامی بلے بازوں یاستکا بھاٹیا (21 رن) اور ہیلی میتھیوز (26 رن) نے ٹھیک ٹھاک شروعات دے دی تھی، لیکن طوفانی بلے بازی کا نظارہ نیٹ سیور برنٹ نے دکھایا جنھوں نے بغیر آؤٹ ہوئے 38 گیندوں پر 72 رن بنائے۔ کپتان ہرمن پریت کور (14 رن)، امیلیا کیر (29 رن) اور پوجا وسترکر (ناٹ آؤٹ 11 رن) نے چھوٹی لیکن اہم پاریاں کھیل کر ٹیم کو 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 182 رن تک پہنچایا۔ یوپی کی طرف سے صوفی ایکلیسٹن کو 2 اور انجلی شروانی و پارشوی چوپڑا کو 1-1 وکٹ ملے۔


یوپی واریرس کی ٹیم جب بلے بازی کرنے اتری تو شروع سے ہی حالت خستہ دکھائی دی۔ محض 21 رن تک 3 وکٹ (شویتا سہراوت، ایلیسا ہیلی اور تہلیا میک گراتھ) گر چکے تھے۔ کرن نوگیرے (27 گیندوں پر 43 رن) نے کچھ اچھے شاٹ لگائے، لیکن کسی اور بلے باز کا تعاون انھیں نہیں مل سکا۔ گریس ہیرس 14 رن اور دیپتی شرما 16 رن بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ سمرن شیخ اور ایکلیسٹن تو وونگ کی ہیٹ ٹرک میں پھنس گئیں اور صفر پر پویلین لوٹ گئیں۔ انجلی (5 رن)، گائیکواڈ (5 رن) اور پارشوی (صفر) بھی کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکیں اور پوری ٹیم 17.4 اوورس میں 110 رن پر آؤٹ ہو گئی۔ ممبئی کی طرف سے وونگ کو سب سے زیادہ 4 وکٹ، ثائقہ اسحاق کو 2 وکٹ، اور برنٹ-میتھیوز-کلیتا کو 1-1 وکٹ حاصل ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔