ڈبلیو پی ایل: شیفالی ورما کے طوفان میں تباہ ہو گئی گجرات جائنٹس وومن ٹیم، دہلی کیپٹلز وومن کی 10 وکٹ سے شاہانہ فتح

آج اپنی بلے بازی سے شیفالی ورما نے سبھی کو دیوانہ بنا دیا، انھوں نے اپنی نصف سنچری 19 گیندوں پر ہی پوری کر لی تھی، شیفالی نے اپنی اننگ کے دوران دس چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

وومنس پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں آج ایک بار پھر یکطرفہ مقابلہ دیکھنے کو ملا جب دہلی کیپٹلز وومن نے گجرات جائنٹس وومن کو بہ آسانی دس وکٹوں سے شکست فاش دے دی۔ دہلی کی آل راؤنڈر مریزانے کیپ کی قاتلانہ گیندبازی اور شیفالی ورما کی طوفانی بلے بازی نے ہفتہ کے روز کھیلے گئے میچ میں گجرات کو کبھی بھی حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا۔ دہلی نے ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں 77 گیندیں باقی رہتے ہوئے ہی میچ کو اپنے نام کر لیا۔

آج ملی جیت کے ساتھ ہی دہلی وومن ٹیم ڈبلیو پی ایل میں اپنے چار میچوں میں سے تین میں جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ممبئی انڈینز وومن کے بعد دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف گجرات وومن کی یہ چار میچوں میں تیسری شکست ہے۔ آج گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ پوری ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر محض 105 رن ہی بنا سکی۔ جواب میں دہلی نے 7.1 اوورس میں بغیر کسی نقصان کے 107 رن بنا دیے۔ شیفالی ورما نے محض 28 گیندوں پر 76 رن بنا کر دہلی کیپٹلز کو گجرات جائنٹس کے خلاف دھماکہ دار جیت دلائی۔


آج اپنی بلے بازی سے شیفالی ورما نے سبھی کو دیوانہ بنا دیا۔ انھوں نے اپنی نصف سنچری 19 گیندوں پر ہی پوری کر لی تھی۔ شیفالی نے اپنی اننگ کے دوران دس چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ ان کا اسٹرائک ریٹ 271.43 کا رہا۔ ان کے ساتھ اننگ کی شروعات کرنے آئیں کپتان میگ لیننگ 15 گیندوں پر 21 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ انھوں نے تین چوکے لگائے۔ شیفالی کی طوفانی اننگ کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دہلی نے پاور پلے یعنی شروعاتی چھ اوور میں ہی 87 رن بنا لیے تھے۔ یہ وومن پریمیر لیگ میں اب تک پاور پلے میں کسی بھی ٹیم کے ذریعہ بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔

جہاں تک گجرات جائنٹس وومن کی بلے بازی کا سوال ہے، کم گرتھ نے سب سے زیادہ 32 رن بنائے۔ جارجیا ویئرہم نے 22 رن، ہرلین دیول نے 20 رن اور تنوجا کنور نے 13 رن کا تعاون پیش کیا۔ باقی کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکی۔ دہلی کے لیے مریزانے کیپ نے پانچ وکٹ لیے جبکہ شکھا پانڈے کو تین وکٹ اور رادھا یادو کو ایک وکٹ حاصل ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */