ڈبلیو پی ایل: دلچسپ مقابلے میں گجرات جائنٹس وومن نے دہلی کیپٹلز وومن کو 11 رنوں سے دی شکست

گجرات جائنٹس وومن نے 4 وکٹ کے نقصان پر 147 رن بنائے تھے، گجرات کی طرف سے لورا ولوارٹ اور ایشلے گارڈنر نے نصف سنچری اسکور کی جس کی وجہ سے ٹیم ایک بہتر اسکور تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکی۔

<div class="paragraphs"><p>گجرات جائنٹس وومن</p></div>

گجرات جائنٹس وومن

user

قومی آوازبیورو

وومنس پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں آج انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں گجرات جائنٹس وومن نے دہلی کیپٹلز وومن کو 11 رنوں سے شکست دی۔ حالانکہ اس شکست کے باوجود دہلی کیپٹلز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ممبئی انڈینز وومن کے بعد دوسرے مقام پر برقرار ہے۔ دہلی کیپٹلز کو میچ جیتنے کے لیے آج 148 رن بنانے تھے، لیکن ان کی پوری ٹیم 18.4 اوورس میں 136 رنوں پر پویلین لوٹ گئی۔ دہلی کیپٹلز کے لیے مریزانے کیپ نے سب سے زیادہ 36 رن اسکور کیے۔ ان کے علاوہ اروندھتی ریڈی نے 25 اور ایلس کیپسی نے 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔ گجرات کی طرف سے تنوجا کنور اور ایشلے گارڈنر نے دو دو وکٹ لیے۔ سنیہا رانا اور ہرلین دیول کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

اس سے قبل بلے بازی کرنے اتری گجرات جائنٹس نے 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 147 رن بنائے تھے۔ گجرات کی طرف سے لورا ولوارٹ اور ایشلے گارڈنر نے نصف سنچری اسکور کی جس کی وجہ سے ٹیم ایک بہتر اسکور تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکی۔ ولوارٹ نے 45 گیندوں پر 57 رن اور گارڈنر نے 33 گیندوں پر 51 رنوں کا تعاون کیا۔ دہلی کی طرف سے گیندبازی میں سب سے زیادہ دو وکٹ جیس جوناسن نے لیے، لیکن انھوں نے اپنے 4 اوورس میں 38 رن بھی خرچ کیے۔ مریزانے کیپ اور اروندھتی ریڈی کو ایک ایک کامیابی حاصل ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔