خاتون ایشیا کپ: یو اے ای کو 104 رنوں سے شکست دے کر ہندوستانی ٹیم نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک

179 رنوں کا پیچھا کرنے کے لیے اتری یو اے ای کی ٹیم 20 اوور میں 74 رن ہی بنا سکی۔ حالانکہ اس کے 4 وکٹ ہی آؤٹ ہوئے تھے، لیکن بلے باز تیزی سے رن بنانے میں ناکام ثابت ہوئے۔

جیمما روڈرگز، تصویر آئی اے این ایس
جیمما روڈرگز، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2022 میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ آج بھی جاری رکھا۔ یو اے ای کے خلاف میچ میں ہندوستانی ٹیم نے 104 رنوں کے بڑے فرق سے جیت حاصل کر اس ٹورنامنٹ میں جیت کی ہیٹ ٹرک لگا دی ہے۔ آج یو اے ای کے خلاف کھیلتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے ایک بڑا اسکور کھڑا کر کے پہلے ہی یو اے ای کو بیک فٹ پر لا دیا تھا۔ پھر بعد میں ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے حریف ٹیم بری طرح فیل ہو گئی۔

آج ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 178 رن کا اسکور کھڑا کیا تھا۔ جواب میں یو اے ای 74 رن ہی بنا سکی۔ یو اے ای کے خلاف مقابلے میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 178 رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے جیمما روڈرگز نے 45 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے شاندار 75 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جیمما کے علاوہ دیپتی شرما نے بھی بہترین مظاہرہ کیا اور 49 گیندوں پر 5 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 رن کی اننگ کھیلی۔


179 رنوں کا پیچھا کرنے کے لیے اتری یو اے ای کی ٹیم 20 اوور میں 74 رن ہی بنا سکی۔ حالانکہ اس کے 4 وکٹ ہی آؤٹ ہوئے تھے، لیکن بلے باز تیزی سے رن بنانے میں ناکام ثابت ہوئے۔ ہندوستان کی طرف سے راجیشوری گائیکواڈ نے 2 وکٹ لیے اور 1 وکٹ دیالن ہیم لتا کو ملا۔ یو اے ای کی طرف سے سب سے زیادہ 30 رن کویشا ایگوڈیج نے بنائے لیکن اس کے لیے انھوں نے 54 گیندیں کھیلیں۔ خوشی شرما نے 50 گیندوں پر 29 رن بنائے۔ بقیہ کوئی بھی خاتون بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔