طوفانی اننگز کے ساتھ ہی ابھیشیک شرما آرینج کیپ کی دوڑ میں ہوئے شامل، نکولس پورن نمبر-1 پائیدان پر برقرار
پنجاب کنگس کے کپتان شیریس ایّر نے ٹاپ-5 بلے بازوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ پرپل کیپ پر 12 وکٹوں کے ساتھ چنئی سپر کنگس کے نور احمد کا قبضہ ہے۔ شاردل ٹھاکر 11 وکٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

تصویر ’انسٹاگرام‘
سنرائزرس حیدر آباد کے جارحانہ بلے باز ابھیشیک شرما نے ہفتہ کی شام پنجاب کے خلاف طوفان مچاتے ہوئے 141 رنوں کی اننگز کھیل کر حیدر آباد کی ناممکن جیت کو ممکن بنا دیا تھا۔ ابھیشیک شرما اس دھماکہ دار اننگز کے ساتھ ہی آرینج کیپ کی دوڑ میں بھی شامل ہو گئے ہیں اور انہوں نے ٹاپ-15 کھلاڑیوں میں ایک جھٹکے میں ہی اپنی جگہ بنا لی۔
ابھیشیک شرما نے اس میچ سے پہلے اس سیزن میں کچھ خاص مظاہرہ نہیں کیا تھا لیکن پنجاب کے خلاف 141 رنوں کی اننگز کھیل کر وہ آئی پی ایل 2025 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 12ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ابھیشیک اس دور میں اب کوہلی اور راہل جیسے سینئر بلے بازوں سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔
وہیں اس مقابلے میں 82 رنوں کی شاندار اننگز کھیلنے والے پنجاب کنگس کے کپتان شیریس ایّر نے ٹاپ-5 میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ ایر نے اب تک اس سیزن میں 5 میچوں میں 250 رن بنائے ہیں۔
آرینج کیپ کی بات کی بات کی جائے تو یہ فی الحال لکھنؤ جائنٹس کے نکولس پورن کے پاس ہے جنہوں نے سب سے زیادہ 349 رن بنائے ہیں۔ ان کے علاوہ گجرات ٹائٹنس کے سائیں سدرشن بھی 300 رن پار کرنے والے دوسرے بلے باز ہیں۔
دوسری طرف پرپل کیپ پر 12 وکٹوں کے ساتھ چنئی سپر کنگس کے نور احمد کا قبضہ ہے۔ حالانکہ ہندوستانی گیندباز بھی اس معاملے میں کچھ زیادہ پیچھے نہیں ہیں کیونکہ 11 وکٹوں کے ساتھ شاردل ٹھاکر دوسرے پائیدان پر ہیں۔ وہیں پرسدھ کرشنا، آر سائی کشور اور محمد سراج آئی پی ایل-2025 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں ٹاپ-5 گیند بازوں میں شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔