کیا وراٹ-روہت کو کرکٹ میدان پر دیکھنے کے لیے ایک سال کا کرنا ہوگا انتظار، انگلینڈ دورہ کا شیڈول ہوا جاری

آئندہ سال انگلینڈ دورہ پر ہندوستانی ٹیم 3 یک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا مقابلہ 14 جولائی کو، دوسرا مقابلہ 16 جولائی کو اور تیسرا مقابلہ 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما اور وراٹ کوہلی/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

روہت شرما اور وراٹ کوہلی/ تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری اینڈرسن-تندولکر ٹرافی میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی دونوں کی ہی غیر موجودگی ان کے شیدائیوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔ روہت اور کوہلی دونوں نے ہی ٹی-20 کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیا ہے، اس لیے اب وہ صرف یک روزہ کرکٹ میں ہی ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ روہت-وراٹ کو چاہنے والے اس انتظار میں ہیں کہ کب ہندوستان کا یک روزہ کرکٹ میچ دیکھنے کو ملے گا؟

اس سوال کا ایک جواب آج اس وقت سامنے آیا جب آئندہ سال ہندوستانی ٹیم کے انگلینڈ دورہ کا شیڈول جاری کیا گیا۔ جولائی 2026 میں ہندوستانی ٹیم انگلینڈ میں 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز اور 3 یک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی-20 سیریز کی شروعات یکم جولائی 2026 سے ہوگی جو کہ 11 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔ پہلا میچ یکم جولائی، دوسرا میچ 4 جولائی، تیسرا میچ 7 جولائی، چوتھا میچ 9 جولائی اور پانچواں میچ 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ 3 یک روزہ میچوں کی سیریز 14 جولائی سے شروع ہوگی، یعنی روہت-وراٹ کو کرکٹ کے میدان پر دیکھنے کے لیے ایک سال کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ 3 یک روزہ میچوں کی اس سیریز کا پہلا میچ 14 جولائی، دوسرا میچ 16 جولائی اور تیسرا میچ 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔


قابل ذکر ہے کہ روہت-وراٹ رواں سال اگست میں ہونے والے ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش میچ میں کھیل سکتے تھے، لیکن بنگلہ دیش کے ساتھ یک روزہ سیریز کو ملتوی کر دیا گیا۔ کچھ رپورٹس میں امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے لیے اکتوبر تک انتظار کیا جا سکتا ہے، یعنی حالات بہتر رہے تو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلی جائے گی اور روہت-وراٹ اس میچ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ اگر بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز نہ بھی ہوئی تو آسٹریلیا کے ساتھ بھی ہندوستان کو یک روزہ میچوں کی سیریز رواں سال کھیلنی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اکتوبر ماہ میں ہندوستان کی یک روزہ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں 3 میچوں کی سیریز ہونی ہے۔ پہلا میچ 19 اکتوبر کو پرتھ میں، دوسرا میچ 23 اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں اور تیسرا میچ 25 اکتوبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ یعنی قوی امکان ہے کہ روہت-وراٹ کو کرکٹ میدان پر دیکھنے کے لیے ایک سال کا نہیں بلکہ تقریباً 3 ماہ کا انتظار کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔