کیا بارش میں دھل جائے گا ہندوستان-آسٹریلیا ون ڈے؟ جانیں وشاکھاپٹنم کے موسم کا حال

ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج (19 مارچ) وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی اے-وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

وشاکھاپٹنم: ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج (19 مارچ) وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی اے-وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا یہ دوسرا میچ ہے۔ ہندوستان اس سیریز میں 1-0 سے آگے ہے، اس لیے یہ آسٹریلیا کے لیے 'کرو یا مرو' والا میچ ہوگا اور کنگارو ٹیم ہر حال میں یہ میچ جیتنے کی کوشش کرے گی۔ دوسری طرف، ٹیم انڈیا طویل عرصے سے گھر پر ون ڈے سیریز نہیں ہاری ہے۔ ایسے میں یہ میچ کافی دلچسپ ہونے کی امید ہے۔ تاہم اس میچ کے جوش و خروش میں بارش رکاوٹ بن سکتی ہے۔

دراصل ملک کے کچھ حصوں میں گزشتہ دو دنوں سے موسم خراب ہے اور بارش ہو رہی ہے۔ وشاکھاپٹنم کا بھی یہی حال ہے۔ آج یہاں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ کچھ ماہرین موسمیات میچ سے پہلے بارش کی پیش گوئی کر رہے ہیں جبکہ کچھ سائنسدان پہلی اننگز کے دوران بارش کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ دوسری اننگز میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔


وشاکھاپٹنم سمیت آندھرا پردیش کے کئی حصوں میں مطلع ابر آلود ہے اور بارش ہو رہی ہے، آج دن موسم ایسا ہی رہنے کا امکان ہے۔ وشاکھاپٹنم میں میچ کے دوران درجہ حرارت 26 سے 23 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید ہے۔ یہاں دوپہر میں بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں۔ وہیں، رات میں بھی بارش کا 50 فیصد امکان ہے۔ ایسی صورتحال میں میچ وقفے وقفے سے آگے بڑھ سکتا ہے۔ ممکن ہے بارش کی وجہ سے میچ منسوخ بھی کرنا پڑے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */