محمد شامی آسٹریلیا میں ’پھٹا ہوا جوتا‘ پہن کر گیندبازی کیوں کر رہے ہیں؟

آسٹریلیائی بلے باز جب میدان میں اترے تو، کسی کا دھیان محمد شامی کے جوتے کی طرف نہیں گیا تھا۔ لیکن پھر کمنٹیٹرس گفتگو کرتے ہوئے دیکھے گئے کہ آخر محمد شامی نے بائیں پیر میں پھٹا جوتا کیوں پہن رکھا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر-گواسکر ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان نے پہلی اننگ میں 244 رن بنائے ہیں اور اس اس وقت آسٹریلیا کی حالت انتہائی دگر گوں ہے کیونکہ 138 رن پر ہی اس کے 7 بلے باز آؤٹ ہو چکے ہیں۔ لیکن ہندوستان کی گیندبازی میں آج محمد شامی نے سب کو حیران کر دیا جب وہ پھٹا ہوا جوتا پہن کر گیندبازی کرنے کے لیے میدان میں اترے۔

آسٹریلیائی بلے باز جب پہلی اننگ شروع کرنے کے لیے اترے تو، کسی کا دھیان محمد شامی کے جوتے کی طرف نہیں گیا تھا۔ لیکن پھر کمنٹیٹرس بھی اس بات پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھے گئے کہ آخر محمد شامی نے بائیں پیر میں پھٹا ہوا جوتا کیوں پہن رکھا ہے۔ کمنٹری کے دوران ایڈم گلکرسٹ، مارک وا اور شین وارن جیسے سابق آسٹریلیائی کرکٹرس محمد شامی کے جوتے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے نظر آئے۔ وارن نے کہا کہ محمد شامی کا گیندبازی ایکشن ’ہائی آرم‘ ہے، اور اس وجہ سے جب اپنے ایکشن کے دوران وہ گیند کو ریلیز کرتے ہیں، یعنی چھوڑتے ہیں تو لینڈنگ کے وقت بائیں پیر کا انگوٹھا جوتے کے اندر اگلے حصے سے ٹکراتا ہے۔ اس وجہ سے گیندبازی کرنے میں دقتیں آ سکتی ہیں، اور غالباً اسی وجہ سے محمد شامی کے ایک جوتے میں سوراخ دیکھا جا سکتا ہے۔


اس درمیان وارن، گلکرسٹ اور مارک وا نے محمد شامی کی لائن اور لینتھ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔ دراصل محمد شامی بلے بازوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے لیے مجبور کر رہے تھے جس سے انھیں آرام نہیں مل رہا تھا۔ دوسری طرف بمراہ اور امیش یادو کی زیادہ تر گیندوں کو بلے باز چھوڑنے میں کامیاب ہو رہے تھے اور انھیں ریلیکس ہونے کا موقع مل رہا تھا۔ حالانکہ بمراہ اور امیش یادو کو 2-2 وکٹیں بھی ملی ہیں، اور محمد شامی بدقسمت رہے کہ ان کی گیند پر ایک کیچ چھوٹ گیا جس کے سبب فی الحال ان کا وکٹوں کا خانہ خالی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔