وانکھیڑے اسٹیڈیم میں جس مقام پر دھونی نے عالمی کپ کا ’وننگ سکسر‘ لگایا تھا، وہاں بنے گا ’وجئے اسمارک‘

ہندوستانی ٹیم نے 2 اپریل 2011 کو اپنا دوسرا عالمی کپ جیتا تھا، سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹیم چمپئن بنی تھی، اس فائنل میچ میں دھونی نے چھکا مار کر فتح کو ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>مہندر سنگھ دھونی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مہندر سنگھ دھونی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایم ایس دھونی کو اعزاز بخشنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کے اس اسٹینڈ پر ایک اسمارک بنایا جائے گا جہاں دھونی نے 2011 میں کرکٹ عالمی کپ فائنل میں ’وننگ سکسر‘ یعنی جیت حاصل کرنے والا چھکا لگایا تھا۔

ہندوستانی ٹیم نے 2 اپریل 2011 کو اپنا دوسرا عالمی کپ جیتا تھا۔ سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ہندوستانی ٹیم چمپئن بنی تھی۔ اس فائنل میچ میں دھونی نے چھکا مار کر فتح کو ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا تھا۔ یہ چھکا ہر ہندوستانی کرکٹ شیدائی کی یادوں میں آج بھی زندہ ہے۔ ممبئی کرکٹ ایسو سی ایشن اس سیٹ کو ریزرو کرے گا جہاں دھونی کا چھکا گرا تھا۔ اس لمحہ کی یاد میں اس استینڈ پر دھونی کا اسمارک بنایا جائے گا۔


آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کا اگلا مقابلہ ممبئی انڈینز کے ساتھ ہے۔ یہ مقابلہ 8 اپریل کو ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ کافی وقت بعد ایسا ہوگا جب دھونی وانکھیڑے میں کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔ ہندوستانی ٹیم کو عالمی کپ دلانے اور اسمارک بننے کے موقع پر دھونی کو اسٹیڈیم میں اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔ اسمارک بنانے کی تجویز 2020 میں پیش کی گئی تھی۔

ممبئی کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر امول کالے کا کہنا ہے کہ ایم سی اے ایپیکس کونسل نے فیصلہ لیا ہے کہ وانکھیڑے اسٹینڈس میں 2011 کی جیت کا چھوٹا سا جشن منانے کے لیے اسمارک بنایا جائے گا۔ یہ اسمارک اس اسٹینڈ پر بنے گا جہاں دھونی کے ذریعہ مارا گیا جیت حاصل کرنے والا چھکا گرا تھا۔ ہم دھونی سے اپیل کریں گے کہ وہ خود اس اسمارک کا افتتاح کریں۔ امید ہے کہ 8 اپریل کو دھونی میچ کے لیے جب وانکھیڑے میں ہوں گے تو اس کا افتتاح ہوگا۔ حالانکہ ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔