روہت شرما کی فٹنس سے متعلق سوال پر گنگولی نے دیا ’دو ٹوک‘ جواب

سورو گنگولی نے بتایا کہ روہت 70 فیصد فٹ ہیں، یہی وجہ ہے کہ انھیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے منتخب نہیں کیا گیا تھا، لیکن انہیں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ممبئی انڈینز کو پانچویں بار آئی پی ایل چمپئن بنانے والے روہت شرما نے فائنل میں دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں 68 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی کا خیال ہے کہ روہت صرف 70 فیصد فٹ ہیں۔ روہت 18 اکتوبر کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف رن بناتے ہوئے ہیمسٹرنگ کا شکار ہو گئے تھے ۔ اس کے بعد وہ ممبئی کے لیے اگلے چار میچ نہیں کھیلے۔ لیکن وہ آخری لیگ میچ، پہلا کوالیفائر اور فائنل میں کھیلے۔ فائنل میں انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے 68 رنز بھی بنائے۔

جب قومی سلیکٹرز نے دورہ آسٹریلیا کے لئے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا تو روہت کو نااہل قرار دیتے ہوئے کسی بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس فیصلے کی بہت تنقید ہوئی کیونکہ روہت لگاتار پریکٹس کر رہے تھے۔ اس کے بعد روہت نے ممبئی انڈینز کے لیے آخری تین میچ کھیلے جس میں کوالیفائر اور فائنل شامل تھے۔ آئی پی ایل کے فائنل سے ایک روز قبل سلیکٹرز کے روہت سے گفتگو کے بعد اسے آسٹریلیا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آرام دیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی پوری فٹنس دوبارہ حاصل کرسکیں۔ روہت کو بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لئے چار ٹیسٹ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔


واضح رہے کہ ہندوستان کا آسٹریلیا دورہ 27 نومبر سے شروع ہوگا اور 19 جنوری تک چلے گا۔ روہت ہندوستانی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں روانہ ہوئے اور یو اے ای سے وطن واپس آگئے ہیں۔ روہت کی فٹنس کے بارے میں گنگولی نے بتایا کہ روہت 70 فیصد فٹ ہیں، یہی وجہ ہے کہ انھیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے منتخب نہیں کیا گیا تھا، لیکن انہیں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ روہت کے بعد میں آئی پی ایل میں کھیلے جانے پر گنگولی نے کہا کہ صرف روہت ہی اس کے بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔