’محمد شامی کو گرفتار نہ کریں'، دہلی پولیس کو ممبئی پولیس نے اس ٹویٹ کا کیا دیا جواب ؟

کروڑوں ہندوستانیوں کا دل چرانے والے محمد شامی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 7 وکٹیں لے کر میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ملک میں کرکٹ عالمی  کپ جاری ہے اور ہر کوئی اس کا دیوانہ ہے۔ ہندوستانی ٹیم عالمی کپ میں ناقابل تسخیر رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں ٹیم انڈیا کی جیت کا سلسلہ جاری رہا۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اس جیت کے لیے جس قدر ویراٹ کوہلی اور شریاس ایئر کی سنچریوں کی بات کی جا رہی ہے، وہیں محمد شامی کی جان لیوا بولنگ کی بھی بات ہو رہی ہے۔

محمد شامی نے اس میچ میں 7 وکٹیں لے کر میچ بھارت کے کھاتے میں ڈال دیا۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ میچ ہندوستان کے ہاتھ سے چلا جائے گا، لیکن شامی نے جس طرح سے ٹیم انڈیا کی میچ میں واپسی کی وہ قابل تعریف ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اور ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر محمد شامی کی بولنگ کو لے کر کافی دلچسپ ٹویٹس کئے ہیں۔ شامی کے حوالے سے دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کیا۔ ذیل میں ہیں  دونوں کے ٹویٹ ۔


دہلی پولیس نے ایکس پر محمد شامی کے بارے میں ممبئی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، 'ممبئی پولیس، ہمیں امید ہے کہ آپ محمد شامی کو آج کیے گئے حملے کے لیے گرفتار نہیں کریں گے۔' اس کے جواب میں ممبئی پولیس نے جواب دیا، 'دہلی پولیس، آپ لاتعداد لوگوں کے دل چرانے کے لیے دفعہ لگانا بھول گئے ہیں اور ساتھ ہی آپ نے شریک ملزمان کی فہرست بھی نہیں دی ہے۔'

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 397 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ویراٹ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 50ویں سنچری اسکور کی اور اس طرح وہ کرکٹ کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے عظیم بلے باز سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شریاس ایر نے بھی 70 گیندوں پر 105 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد جب ہندوستانی گیند باز پچ پر آئے تو انہوں نے بھی تہلکہ مچا دیا۔


شامی نے پہلے نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ لیکن اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے جس طرح سے بلے بازی کی، اسے دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ میچ بھارت کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ لیکن شامی نے اپنے دوسرے اسپیل میں ولیمسن کی وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے رکنے کے آثار نہیں دکھائے لیکن سات کیوی بلے بازوں کو ایک ایک کر کے پویلین بھیج کر بھارت کو فتح دلا دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔