کرکٹ: جانیں کیا ہے وینو مانکڈ کے نام پر بنا ’مانکڈڈ قانون‘؟

آف اسپنر روی چندرن اشون کے جوس بٹلر کو رن آؤٹ کرنے کے بعد جس مانکڈڈ قوانین کی اس وقت زبردست بحث ہو رہی ہے وہ سابق ہندستانی آل راؤنڈر وینو مانکڈ کے نام پر رکھا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: آف اسپنر روی چندرن اشون کے جوس بٹلر کو رن آؤٹ کرنے کے بعد جس مانکڈڈ قوانین کی اس وقت زبردست بحث ہو رہی ہے وہ سابق ہندستانی آل راؤنڈر وینو مانکڈ کے نام پر رکھا گیا تھا۔

بات دسمبر 1947 میں ہندستان کے آسٹریلیا دورہ کی ہے۔ مانکڈ نے آسٹریلیا کے بلے باز بل براؤن کو اس وقت رن آؤٹ کر دیا تھا جب وہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر کریز سے باہر کھڑے دکھائی دے رہے تھے۔ مانکڈ نے خود کو بولنگ کرنے سے روکا اور براؤن کو رن آؤٹ کر دیا۔ مانکڈ نے براؤن کو دو بار اسی انداز میں رن آؤٹ کیا تھا۔ پہلا واقعہ پریکٹس میچ میں ہوا تھا اور دوسرا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ہوا تھا۔

مانکڈ کو اس کے بعد آسٹریلوی میڈیا سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن آسٹریلوی آئکن اور ٹیسٹ تاریخ کے عظیم ترین بلے باز ڈان بریڈمین نے ہندوستانی کھلاڑی کا دفاع کیا تھا۔

ہندستان کے کوئنس لینڈ کے خلاف میچ میں یہ واقعہ ہوا تھا جس کے بعد مانکڈ کے کھیل احساس پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ لیکن بریڈمین نے کہا تھاکہ میں یہ نہیں سمجھ پا رہا تھا کہ یہ سوال کیوں اٹھایا گیا۔ کرکٹ کا اصول صاف کہتا ہے کہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر بلے باز کو تب تک اپنی مقرر لائن کے اندر رہنا چاہیے جب تک گیند نہیں پھینکی جاتی۔

بریڈمین نے اپنی سوانح عمری میں لکھا تھاکہ اپنی پوری زندگی میں یہ سمجھ نہیں پایا کہ پریس نے مانکڈ کے کھیل احساس پر سوال کیوں اٹھایا۔ کرکٹ کا اصول صاف کہتا ہے کہ نان اسٹرائیکر اینڈ کے بلے باز کو اپنی حد میں رہنا چاہیے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو یہ اصول کیوں رکھا گیا ہے کہ بلے بازوں کو اس طرح آؤٹ کیا جا سکے۔ نان اسٹرائیکر اینڈ سے باہر نکل کر بلے باز غیر مناسب فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

مانکڈ جیسا کام اشون نے آئی پی ایل مقابلے میں کیا۔ کنگز الیون پنجاب کے کپتان اشون نے راجستھان رائلس کے بلے باز جوز بٹلر کو مانکڈ کے انداز میں آؤٹ کر دیا جس کے بعد مانکڈڈ لفظ پھر سے سرخیوں میں آ گیا ہے۔ کرکٹ کے قوانین دیکھنے والے ادارے میرلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اپنی اصول کی کتاب میں لکھا ہے کہ بولر کو اس بلے باز کو آؤٹ کرنے کی اجازت ہے جو نان اسٹرائیکر اینڈ پر اپنی جگہ چھوڑ کر مقرر لکیر سے آگے جا چکا ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Mar 2019, 9:10 PM