ڈبلیو پی ایل 2025 نیلامی میں بھی ویسٹ انڈیز کا جلوہ، ڈینڈرا ڈوٹن سمیت 3 ہندوستانی کھلاڑیوں کو فرنچائزز نے بنایا کروڑ پتی
ویمنز پریمئر لیگ 2025 کی نیلامی میں 4 خواتین کرکٹرز کو کروڑ پتی بننے کا موقع ملا ہے۔ گجرات جائنٹس نے نیلامی میں سب سے زیادہ رقم 4 کروڑ خرچ کیا۔ دوسری جانب یوپی وارئرس نے سب سے کم 50 لاکھ روپے خرچ کیے۔

ڈبلیو پی ایل
ویمنز پریمئر لیگ 2025 کی نیلامی ختم ہو چکی ہے۔ نیلامی میں 4 خواتین کرکٹرز کو کروڑ پتی بننے کا موقع ملا ہے۔ گجرات جائنٹس نے نیلامی میں سب سے زیادہ رقم 4 کروڑ خرچ کیا۔ دوسری جانب یوپی وارئرس نے سب سے کم 50 لاکھ روپے خرچ کیے۔ نیلامی کے بعد ڈبلیو پی ایل کی پانچوں فرنچائزز کی حتمی ٹیمیں تیار ہو چکی ہیں۔ اس نیلامی میں جن 4 کھلاڑیوں کو کروڑ پتی بننے کا موقع ملا ان میں 3 کھلاڑیوں کا تعلق ہندوستان سے ہے جبکہ 1 کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے۔
ویمنز پریمئر لیگ 2025 کی نیلامی میں گجرات جائنٹس نے 2 سب سے مہنگے کھلاڑی خریدے۔ گجرات نے سمرن شیخ کو 1.90 کروڑ روپے میں خریدا جو نیلامی میں سب سے مہنگی کھلاڑی بھی رہیں۔ وہ گھریلو کرکٹ میں ممبئی کے لیے کھیلتی ہیں کئی مواقع پر ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔ گجرات نے ہی ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر ڈینڈرا ڈوٹن کو بھی 1.70 کروڑ روپے میں خریدا۔ ڈوٹن نے بین الاقوامی کرکٹ میں کئی بار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلایا ہے۔
سمرن شیخ اور ڈینڈرا ڈوٹن کے علاوہ جن 2 کھلاڑیوں کو کروڑ پتی بننے کا موقع ملا ہے۔ ان میں سے ایک جی کملینی ہیں جو خواتین کی انڈر 19 ٹیم میں کھیل چکی ہیں۔ انہیں ممبئی انڈینس نے 1.60 کروڑ روپے میں خریدا۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے پریما راوت کو 1.20 کروڑ روپے میں خریدا۔
ویمنز پریمئر لیگ 2025 کی نیلامی میں جن 4 کھلاڑیوں کو کروڑ پتی بنے کا موقع ملا وہ یہ ہیں:
1- سمرن شیخ - 1.90 کروڑ روپے - گجرات جائنٹس
2- ڈینڈرا ڈوٹن - 1.70 کروڑ روپے - گجرات جائنٹس
3- جی کملینی - 1.60 کروڑ روپے - ممبئی انڈینس
4- پریما راوت - 1.20 کروڑ روپے - رائل چیلنجرز بنگلور
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔