’ہم نے ہی تاخیر کی تھی‘، ویزا تنازعہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاری کیا بیان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعہ جاری بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’’ہم حکومت ہند اور بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے یہ (ویزا) ممکن ہوا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پاکستان کرکٹ بورڈ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پاکستان کرکٹ بورڈ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں 5 اکتوبر سے شروع ہو رہے کرکٹ عالمی کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم وطن سے روانہ ہو گئی ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے روانگی سے پہلے پریس کانفرنس کی اور ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں میڈیا کو جانکاری دی۔ روانگی سے قبل پاکستانی ٹیم کے ویزا کو لے کر کئی طرح کی باتیں سامنے آئی تھیں، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنا بیان بھی جاری کر دیا ہے۔ ویزا تنازعہ کو لے کر پی سی بی نے صاف کر دیا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے تاخیر نہیں ہوئی بلکہ تاخیر ان کی طرف سے ہی ہوئی تھی۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کا شکریہ ادا کیا اور ویزا تنازعہ کے تعلق سے بتایا کہ بورڈ نے 19 ستمبر کو ہی ہندوستان کے ویزا کے لیے ایپلائی کیا تھا۔ ساتھ ہی پی سی بی نے کہا کہ ’’ہم ویزا اپلائی کرنے والی سب سے آخری ٹیم تھے۔ اس کے باوجود بی سی سی آئی نے ہمیں سپورٹ کیا اور 25 ستمبر تک ویزا دینے کی بات کہی، ایسا ہو بھی گیا۔‘‘


پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعہ جاری بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’’ہم حکومت ہند اور بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ ہم سبھی سے اپیل کرتے ہیں کہ ویزا تنازعہ کو لے کر کچھ بھی افواہ نہ پھیلائیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ لگاتار ایسی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ پاکستانی ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کو ویزا نہیں مل پایا ہے اور ہندوستان کی طرف سے تاخیر کی جا رہی ہے۔ اب پی سی بی نے خود ہی سب کچھ صاف کر دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ تاخیر اس کی طرف سے ہی ہوئی تھی۔ بہرحال، پاکستان کو 27 ستمبر کو حیدر آباد پہنچنا ہے اور 10 اکتوبر تک ٹیم اسی شہر میں رکے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔