ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کیا: روہت

میچ جیتنے کے بعد روہت نے کہا کہ ’’یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی کہ ہم نے بہترین گیند بازی کی اور ہم بیٹ کے ساتھ بھی اچھے سے کھیلے۔ ہمارے حق میں بہت سی چیزیں گئیں۔‘‘

تصویر / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر / @BCCI
user

یو این آئی

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کو ٹوئنٹی -20 سیریز کے دوسرے مقابلے میں سات وکٹ سے شکست دینے کے بعد ہندستانی کپتان روہت شرما نے اپنے بلے باز اور گیند بازوں کی تعریف کی ہے۔

جمعہ کو میچ جیتنے کے بعد روہت نے کہا کہ یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی کہ ہم نے بہترین گیند بازی کی اور ہم بیٹ کے ساتھ بھی اچھے سے کھیلے۔ ہمارے حق میں بہت سی چیزیں گئیں۔ ہمارے کھیل میں بھی معیار تھا، لیکن ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھنے کے بعد آج اپنے منصوبوں کو بہتر طریقے سے نافذ کیا۔

ہندستان کو بدھ کو ویلنگٹن میں ابتدائی ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ میں رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا لیکن مہمانوں نے دوسرے میچ میں بھی اسی ٹیم کے ساتھ اترنے کا فیصلہ كياكپتان روہت نے قیادت کرتے ہوئے 29 گیند میں 50 رن بنا کر شاندار اننگز کھیلی اور ہندستان کی سات وکٹ کی جیت یقینی کی جو نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ٹی 20 میں ان کی پہلی جیت ہے۔

روہت نے میچ کے بعد کہاکہ یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے ایسی گیند بازی کی اور ہم نے بلے سے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ہماری ٹیم میں بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق لینے کے بعد آج اپنی منصوبہ بندی پر بہتر عمل كيا انهوں نے کہاکہ ہم نے جو غلطیاں کیں، انہیں سمجھنا بہت اہم تھا ۔یہ دورہ ہم سب کے لئے کافی طویل رہا۔ اس لئے ہم کھلاڑیوں پر کافی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے تھے، ہم بغیر کسی دباؤ کے میدان پر اترنا چاہتے تھے۔ روہت نے کہاکہ تیسرا ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ فیصلہ کن ہو گا، جو اتوار کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔