عالمی کپ کی مایوسی کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں: وراٹ

کوہلی نے کہا کہ عالمی کپ سے باہر ہونے کے بعد ان کے لیے کچھ دن تو بہت مشکل تھے، جب بھی وہ صبح اٹھتے تھے تو بہت خراب احساس ہوتا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اب اس مایوسی کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں۔

کپتان وراٹ کوہلی
کپتان وراٹ کوہلی
user

یو این آئی

فلوریڈا: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں شکست ان کی اور ٹیم کے لیے بہت مایوس کن رہی تھی، جسے وہ اب پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں۔

وراٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندوستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر انہیں گہرا دھچکا لگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ سے باہر ہونے کے بعد ان کے لیے کچھ دن تو بہت مشکل تھے۔ جب بھی وہ صبح اٹھتے تھے تو بہت خراب احساس ہوتا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اب اس مایوسی کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں۔


ہندوستان عالمی کپ کے بعد اپنی پہلی سریز ویسٹ انڈیز میں کھیل رہا ہے جس کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے ابتدائی دو میچ امریکہ میں کھیلے جانے ہیں۔ کپتان نے کہا کہ عالمی کپ سے باہر ہونے کے بعد پہلے کچھ دن بہت مشکل بھرے تھے۔ لیکن ہم پیشہ ور کھلاڑی ہیں اور ہمیں اپنی زندگی پٹری پر لانا ہوتی ہے۔ ہم آگے بڑھ گئے ہیں اور ہر ٹیم کو اس طرح کی مایوسی سے نکلنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم عالمی کپ میں جو بھی ہوا اس سے نکل چکے ہیں اور ٹھیک ہیں۔ ہم نے میچ سے پہلے فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا اور کچھ وقت میدان پر گزارا جو کافی اچھا تھا۔ ٹیم کا ہر کھلاڑی پر جوش و حوصلہ افزا ہے اور میدان پر اچھی کارکردگی کرنا چاہتا ہے۔ آپ بطور ایک ٹیم بس یہی کر سکتے ہیں۔


ہندوستانی ٹیم پہلے ٹوئنٹی 20 سے قبل بارش کی وجہ سے پریکٹس نہیں کر سکی تھی لیکن وراٹ اس سے مایوس نہیں ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں کہا کہ جب وہ میدان پر اتریں گے تو پچ کا جائزہ لیں گے۔ آخری بار جب ٹیم نے اس میدان پر کھیلا تھا تب یہاں کافی اونچے اسکور والا میچ رہا تھا، امید ہے کہ اس بار بھی میچ اسی طرح کا رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔