یوم آزادی کے موقع پر وراٹ کوہلی نے دیا ملک کو جیت کا شاندار تحفہ

وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر 2-0 کی سیریز اپنے نام کرکے ملک کے لوگوں کو یوم آزادی کے مبارک موقع پر جیت کا شاندار تحفہ دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پورٹ آف اسپین: ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 114 رنوں کی شاندار اننگ اور شریس ایر کی 65 رنوں کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان کو ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ڈک ورتھ لوئس ضابطہ کے تحت بارش سے متاثرہ تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر 2-0 کی سیریز اپنے نام کرکے ملک کے لوگوں کو یوم آزادی کے مبارک موقع پر جیت کا شاندار تحفہ دیا ہے۔

وراٹ نے 99 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 144 رن بنائے اور اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی 43 ویں سنچری بنائی۔ وراٹ کی اس سیریز میں یہ لگاتار دوسری سنچری ہے۔ ایر نے 41 گیندوں پر 65 رنوں کی اننگ میں تین چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ وراٹ کو سنچری بنانے پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے خطاب سے نوازا گیا۔ وراٹ نے اس ون ڈے سیریز کے دو میچوں میں 234 رن بنائے۔


اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی اننگز کے بیچ میں بارش ہوگئی، جس کے بعد امپائروں نے میچ کو 35۔35 اووروں میں کرانے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے سلامی بلے باز کرس گیل کی 41 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی بدولت 35 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 240 رن بنائے۔ بارش کے سبب ہندوستان کو 255رنوں کا ہدف ملا۔

لوئس نے 29 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رن بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے مڈل تیز گیند باز خلیل احمد نے 68 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ فاسٹ گیند باز محمد شامی نے 50 رن پر دو وکٹ لئے۔ اسپنر یوجویندر چہل اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔


ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤ سنچری اور مڈل آرڈر بلے باز ایر کی 65 رنوں کی نصف سنچری کی مدد سے 32.3 اووروں میں چار وکٹ گنوا کر 256 رن بنائے اور میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے فیبئن ایلن نے 40 رن پر دو وکٹ اور کیمارروچ نے 53 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز کرس گیل اور ایون لیوئس نے ٹیم کو مضبوط شروعات دی اور دونوں بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں 100 کا ہندسہ پار کیا۔ دونوں کے مابین پہلی وکٹ کے لئے 115 رنوں کی بڑی شراکت ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */